BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری، تجارت اور صنعتی تعاون کے وسیع مواقع کھولے گا۔

پیاف چیئرمین فہیم سیگول، سینئر وائس چیئرمین نصراللہ مغل اور وائس چیئرمین طاہر منظور چوہدری نے مشترکہ اعلامیہ میں حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سرپرستی میں طے پانے والا یہ معاہدہ پاکستان کی معاشی اور جغرافیائی تقدیر کا سنگ میل ہے۔

چیئرمین فہیم سیگول نے کہا کہ معاہدے کی شق، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور ہوگا، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ وہاں آتا ہے جہاں تحفظ ہو اور یہ معاہدہ عالمی سرمایہ کاروں کیلئے یہی پیغام دیتا ہے۔

سینئر وائس چیئرمین نصراللہ مغل نے کہا کہ دفاعی تعاون معیشت کیلئے حفاظتی ڈھال ہے، اس سے توانائی، انفرااسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور تجارت میں نئی راہیں کھلیں گی۔ طاہر منظور چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب پہلے ہی ترسیلات زر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور یہ معاہدہ مشترکہ منصوبوں اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا راستہ ہموار کرے گا۔

پیاف رہنماؤں نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کے وژن کے مطابق قومی سلامتی اور معاشی سلامتی کا امتزاج اب حقیقی سرمایہ کاری کے ثمرات میں ڈھل رہا ہے، جبکہ سعودی وژن 2030 پاکستان کیلئے نئی برآمدی شراکت داری کا سنہری موقع ہے۔

Comments

Comments are closed.