ملائشیا نے اکتوبر کے لیے خام پام آئل کا ریفرنس پرائس بڑھادیا ہے تاکہ برآمدی محصول کی شرح 10 فیصد کے دائرے میں برقرار رہے۔ یہ بات جمعہ کو ملائشین پام آئل بورڈ کے بیان میں سامنے آئی۔
دنیا کے دوسرے سب سے بڑے پام آئل برآمد کنندہ نے اکتوبر کے لیے ریفرنس پرائس 4,268.68 رنگٹ (1,015.87 ڈالر) فی میٹرک ٹن مقرر کی۔
ستمبر کا ریفرنس پرائس 4,053.43 رنگٹ فی ٹن تھا جس پر 10 فیصد محصول عائد ہوا تھا۔
برآمدی محصول کا ڈھانچہ خام پام آئل کے لیے 2,250 سے 2,400 رنگٹ فی ٹن کی قیمت کے دائرے میں 3 فیصد سے شروع ہوتا ہے۔
جب قیمتیں 4,050 رنگٹ فی ٹن سے تجاوز کرجائیں تو زیادہ سے زیادہ محصول کی شرح 10 فیصد مقرر کی جاتی ہے۔


Comments
Comments are closed.