BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ، قطر پہنچ گئے ہیں۔ یہ بات وزیراعظم کے دفتر نے پیر کو بتائی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر کے وزیر ثقافت شیخ عبدالرحمن بن حمد بن جاسم بن حمد آل ثانی نے دوحہ ہوائی اڈے پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔

وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور وزیراعظم کے خاص معاون سید طارق فاطمی شامل ہیں۔

 ۔
۔

یہ سربراہی اجلاس، جس کی پاکستان نے مشترکہ میزبانی کی ہے، اسرائیل کے دوحہ پر فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی بدتر ہوتی صورتحال کے پیشِ نظر طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں توقع کی جا رہی ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسرائیلی جارحیت کی سختی سے مذمت کرتا ہے جو قطر اور دیگر علاقائی ممالک کے خلاف کی گئی ہے۔

قطر کے ساتھ یکجہتی اور علاقائی اتحاد کے اظہار کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 11 ستمبر 2025 کو دوحہ کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے قطر کی قیادت سے ملاقات کی اور پاکستان کی قطر کی سلامتی و خودمختاری کے لیے غیرمتزلزل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے عزم کا اظہار کیا۔

یہ دورہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منگل کو قطر پر کئی حملے کرنے کے بعد ہوا، جن میں چھ افراد شہید ہوگئے تھے، پانچ حماس کے کارکن، جن میں کوئی بھی اعلیٰ رہنما نہیں تھا، اور ایک 20 سالہ قطر کے سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں ۔ اس بلااشتعال عسکری جارحیت پر مختلف ممالک کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر مسلم رہنماؤں کی دوحہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت مسلم اُمہ کے اتحاد اور خطے میں امن قائم کرنے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

وزرائے خارجہ کے تیاری اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی ہے۔ دونوں نے اسرائیل کے غیرقانونی حملوں کو خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور فلسطینی مقصد کے لیے غیر متزلزل حمایت پر زور دیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اتوار کے روز دوحہ، قطر میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے وزارتی سطح کے تیاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب ہفتم (چئپٹر 7) کے تحت فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کرے۔

Comments

Comments are closed.