پنجاب پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون کی بارشوں کے 11ویں سلسلے کے لیے وارننگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 16 ستمبر سے 19 ستمبر کے دوران دریاؤں کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس پیشگوئی سے مقامی ندی نالوں اور دریا کے کنارے نشیبی علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہنے اور تمام احتیاطی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ پیشگوئی کے دوران دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کے قریب تفریحی سرگرمیوں سے گریز کریں، کیونکہ شدید بارشوں کے باعث خطرناک ریلے پیدا ہو سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیموں کو ہر ممکن صورتِ حال کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


Comments
Comments are closed.