BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

پاکستان نے بدھ کے روز شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسدادِ دہشت گردی ڈھانچے (ایس سی او- آر اے ٹی ایس) کی 2025-26 کے لیے چیئرمین شپ سنبھال لی ہے، جس کے ساتھ ہی اس نے علاقائی امن و سلامتی، بالخصوص دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی وابستگی کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چیئرمین شپ اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ ایس سی او کے رکن ممالک پاکستان کے خطے میں سلامتی کے حوالے سے کردار پر اعتماد رکھتے ہیں۔

اپنے اس نئے کردار میں پاکستان، ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے رہنما اصولوں یعنی باہمی اعتماد، مساوات اور مشترکہ ذمہ داری کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔

۔

اسلام آباد سائبر انسدادِ دہشت گردی، اطلاعات کی حکمتِ عملی، سرحدی سلامتی، دہشت گردوں کی مالی معاونت اور استعداد کار میں اضافے سے متعلق سرگرمیوں اور پروگراموں کی ایک سیریز کی میزبانی بھی کرے گا، تاکہ ایس سی او رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

دفتر خارجہ نے اس امر پر زور دیا ہے کہ پاکستان، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صفِ اوّل کا ملک ہے، نے نہ صرف اپنے عوام بلکہ پورے خطے کے تحفظ اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی ذمہ داریاں ایس سی او تک محدود نہیں، کیونکہ ملک نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2025-26 کے لیے غیر مستقل رکنیت بھی سنبھال لی ہے، جہاں انسدادِ دہشت گردی اہم ترجیحی شعبوں میں شامل ہے۔

پاکستان نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ انسدادِ دہشت گردی کے مشترکہ اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، جو ایس سی او کے اصولوں، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق ہے۔

Comments

Comments are closed.