صارفین کے تحفظ کے فریم ورک پر عوامی رائے طلب
اسٹیٹ بینک نے صارفین کو مزید تحفظ دینے اور ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کو یقینی بنانے کی اپنی کوششوں کے سلسلے میں کاروباری طورطریقوں سےمتعلق ریگولیٹری فریم ورک کے مسودے پر عوام سے آرا طلب کی ہیں۔
مسودے کا عنوان کاروباری طرزِعمل اور صارفین کےساتھ منصفانہ سلوک کا ضوابطی فریم ورک ہے۔
مسودے میں وہ مجوزہ اصول اور قواعد پر مبنی ہدایات شامل ہیں جن کا مقصد مالی شعبے میں ذمہ دارانہ کاروباری طرزِ عمل، جواب دہی اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔
یہ فریم ورک اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے مالی ادارے اپنے تمام تر رابطوں میں صارفین کے ساتھ احترام، انصاف اور شفافیت کا برتاؤ کریں۔
اسٹیٹ بینک سمجھتا ہے کہ عوام سے مشاورت ضوابطی عمل کا اہم حصہ ہے اور اس طرح حتمی فریم ورک کی تشکیل میں صارفین کی آرا کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ فریم ورک کا مسودہ عوام کی آرا کے لیے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025


Comments
Comments are closed.