BR100 Increased By (0.81%)
BR30 Increased By (1.06%)
KSE100 Increased By (0.54%)
KSE30 Increased By (0.57%)
BAFL 58.73 Increased By ▲ 0.29 (0.5%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.34 (1.35%)
BOP 34.37 Increased By ▲ 0.38 (1.12%)
CNERGY 8.19 Increased By ▲ 0.08 (0.99%)
DFML 20.92 Increased By ▲ 0.08 (0.38%)
DGKC 195.50 Increased By ▲ 2.53 (1.31%)
FABL 89.96 Increased By ▲ 0.17 (0.19%)
FCCL 53.60 Increased By ▲ 0.77 (1.46%)
FFL 18.06 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
GGL 19.25 Increased By ▲ 0.28 (1.48%)
HBL 287.05 Increased By ▲ 1.55 (0.54%)
HUBC 215.50 Increased By ▲ 1.12 (0.52%)
HUMNL 10.90 Increased By ▲ 0.02 (0.18%)
KEL 8.12 Increased By ▲ 0.10 (1.25%)
LOTCHEM 27.90 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 87.55 Increased By ▲ 1.04 (1.2%)
OGDC 322.65 Increased By ▲ 2.69 (0.84%)
PAEL 39.98 Increased By ▲ 0.56 (1.42%)
PIBTL 17.06 Increased By ▲ 0.39 (2.34%)
PIOC 271.51 Increased By ▲ 5.45 (2.05%)
PPL 229.28 Increased By ▲ 1.10 (0.48%)
PRL 34.91 Increased By ▲ 0.23 (0.66%)
SNGP 99.50 Increased By ▲ 0.32 (0.32%)
SSGC 26.89 Increased By ▲ 0.29 (1.09%)
TELE 8.70 Increased By ▲ 0.42 (5.07%)
TPLP 8.71 Increased By ▲ 0.49 (5.96%)
TRG 70.13 Increased By ▲ 0.42 (0.6%)
UNITY 11.71 Increased By ▲ 0.04 (0.34%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرائی نیشن سیریز کی فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تین ملکی کرکٹ سیریز میں جیت کو بھی سیلاب متاثرین کے نام کیا ہے ۔

ایشیا کپ سے قبل پاکستان نے اپنی شاندار فارم کا مظاہرہ کیا، محمد نواز نے افغانستان کے خلاف فائنل میں تباہ کن اسپیل اور ہیٹ ٹرک کی بدولت ایشیا کپ سے قبل افغانستان کو آؤٹ کلاس کرکے حریفوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

محمد نواز نے 25 رنز بھی بنائے وہ میچ اور سیریز کےبہترین پلیئر قرار پائے۔محمد نواز نے کل 5 وکٹیں حاصل کیں اور صرف 19 رنز دیے، یہ ان کا ٹی 20 انٹرنیشنل میں بہترین ریکارڈ ہے۔

سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مگر ٹیم صرف 141 رنز ہی بنا سکی، مگر کم اسکور کے باوجود افغانستان کو 75رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

افغانستان کے کپتان راشد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کو 141-8 تک محدود رکھنے میں مدد کی جبکہ فخر زمان نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔

پاکستان کے کپتان اور سرفہرست فاسٹ بولر کا اپنی آمدنی عطیہ کرنے کے اعلان کا اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک میں جاری قدرتی آفت نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ 26 جون سے اب تک کم از کم 910 افراد ہلاک اور تقریباً 1,044 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دوران 7,850 مکانات کو نقصان پہنچا اور 6,180 جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔

عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی ایک رپورٹ کے مطابق سیلاب سے معیشت کے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 409 ارب روپے یا 1.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جو ملکی جی ڈی پی کا 0.33 فیصد بنتا ہے۔

ملک کے زرعی شعبے کو اس تباہی کا سب سے زیادہ سامنا کرنے کی توقع ہے، جس کا نقصان کا تخمینہ 302 ارب روپے (1 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے۔

سیلاب نے پنجاب میں 13 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی ڈبو دی ہے جس سے چاول، گنا، کپاس اور مکئی جیسی اہم فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس مشکل وقت میں پریشان حال ہیں۔ ہم سب کو متحد ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آج ہمارے وطن کی مٹی یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ ہم سیلاب متاثرین کی مدد کریں، اس موقع پر انہوں نے قوم سے سیلاب ریلیف فنڈ میں فراخ دلانہ تعاون کی درخواست کی۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں اور سلمان آغا اپنی تمام آمدنی سیلاب متاثرین کے لیے عطیہ کر رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.