BR100 Decreased By (-0.34%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.35%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.24 (-0.42%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.19 (-0.7%)
BOP 33.30 Decreased By ▼ -0.38 (-1.13%)
CNERGY 10.23 Increased By ▲ 0.42 (4.28%)
DFML 18.09 Decreased By ▼ -0.43 (-2.32%)
DGKC 205.42 Decreased By ▼ -2.45 (-1.18%)
FABL 96.98 Decreased By ▼ -1.92 (-1.94%)
FCCL 53.20 Decreased By ▼ -0.32 (-0.6%)
FFL 16.35 Decreased By ▼ -0.33 (-1.98%)
GGL 23.33 Decreased By ▼ -0.24 (-1.02%)
HBL 303.26 Decreased By ▼ -1.13 (-0.37%)
HUBC 216.83 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 10.44 Decreased By ▼ -0.22 (-2.06%)
KEL 7.20 Decreased By ▼ -0.15 (-2.04%)
LOTCHEM 28.85 Decreased By ▼ -0.26 (-0.89%)
MLCF 94.20 Decreased By ▼ -1.30 (-1.36%)
OGDC 318.50 Increased By ▲ 0.56 (0.18%)
PAEL 41.14 Decreased By ▼ -0.69 (-1.65%)
PIBTL 16.32 Decreased By ▼ -0.18 (-1.09%)
PIOC 284.89 Increased By ▲ 4.88 (1.74%)
PPL 220.90 Increased By ▲ 1.16 (0.53%)
PRL 48.25 Increased By ▲ 3.66 (8.21%)
SNGP 106.15 Decreased By ▼ -1.34 (-1.25%)
SSGC 28.25 Decreased By ▼ -0.68 (-2.35%)
TELE 8.67 Decreased By ▼ -0.09 (-1.03%)
TPLP 12.22 Increased By ▲ 0.12 (0.99%)
TRG 59.29 Decreased By ▼ -0.74 (-1.23%)
UNITY 9.95 Decreased By ▼ -0.16 (-1.58%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

سندھ تباہی کے دہانے پر ہے کیونکہ دریائے سندھ میں آنے والا سیلاب اور نئی موسلادھار بارشیں ایک ساتھ آنیوالی والی ہیں، جس سے صوبے کے بڑے حصے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ گڈو بیراج پر 6 اور 7 ستمبر کے درمیان اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جو 7 سے 9 ستمبر کے درمیان متوقع شدید بارشوں کے ساتھ آ سکتا ہے۔ اس صورتحال سے شہری علاقوں میں پانی بھرنے، دریاؤں کے کنارے ٹوٹنے اور نشیبی اضلاع میں تباہی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں موجود لو پریشر سسٹم 6 ستمبر تک راجستھان اور سندھ کے قریب پہنچ جائے گا، جس سے تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، دادو، کشمور، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور بدین سمیت کئی اضلاع میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

گڈو بیراج پر بہاؤ 3 لاکھ 37 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جو بڑھ کر 3.9 لاکھ کیوسک تک جا سکتا ہے۔ سکھر اور کوٹری بیراج پر بھی درمیانے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ سندھ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ بیراجوں کی نگرانی معیاری طریقہ کار کے مطابق کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پانی کو غلط وقت پر چھوڑا گیا تو نقصان بڑھ سکتا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ حکام کو کہا گیا ہے کہ وہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری رکھیں۔ اس دوران پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے کئی اضلاع میں بھی 6 سے 9 ستمبر کے درمیان طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے اربن و فلیش فلڈنگ، زمین کھسکنے اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.