BR100 Increased By (0.11%)
BR30 Decreased By (-0.26%)
KSE100 Increased By (0.12%)
KSE30 Increased By (0.09%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.45 (-0.79%)
BIPL 27.18 Increased By ▲ 0.29 (1.08%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.16 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
DGKC 207.00 Decreased By ▼ -2.90 (-1.38%)
FABL 100.18 Increased By ▲ 1.23 (1.24%)
FCCL 54.61 Increased By ▲ 0.87 (1.62%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 24.87 Increased By ▲ 1.05 (4.41%)
HBL 301.99 Decreased By ▼ -0.43 (-0.14%)
HUBC 219.15 Increased By ▲ 0.21 (0.1%)
HUMNL 10.48 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.14 (1.92%)
LOTCHEM 29.35 Decreased By ▼ -0.30 (-1.01%)
MLCF 94.35 Decreased By ▼ -2.01 (-2.09%)
OGDC 316.40 Decreased By ▼ -1.82 (-0.57%)
PAEL 43.15 Increased By ▲ 1.38 (3.3%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 296.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.04%)
PPL 220.50 Increased By ▲ 0.33 (0.15%)
PRL 49.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
SNGP 104.94 Decreased By ▼ -1.19 (-1.12%)
SSGC 28.17 Decreased By ▼ -0.97 (-3.33%)
TELE 8.80 Decreased By ▼ -0.02 (-0.23%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.89 (7.11%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.08 (0.13%)
UNITY 10.44 Increased By ▲ 0.42 (4.19%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

کے الیکٹرک (KE) نے پاکستان کے پہلے ریٹیل لسٹڈ قلیل مدتی سکوک کے ابتدائی عوامی اجراء (آئی پی او) کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جس میں 2 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2.2 گنا زائد بولیاں موصول ہوئیں۔ اس حوالے سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، اس اجرا کے ذریعے حاصل کردہ فنڈز کے الیکٹرک کی آپریشنل اور ورکنگ کیپیٹل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

یہ عمل بدھ کے روز مکمل ہوا، جس میں 600 سے زائد ریٹیل درخواست گزاروں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے شرکت کی، اور مجموعی طور پر 4.4 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔

کے الیکٹرک کے مطابق ”یہ کامیابی نہ صرف کے الیکٹرک کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے امکانات پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے، بلکہ اسلامی مالیات کو ایک معتبر اور جامع سرمایہ کاری کے ذریعہ کے طور پر تسلیم کیے جانے کا ثبوت بھی ہے۔“

ادارے نے مزید کہا ہے کہ اسلامی مالیات کو انفرادی اور گھریلو سطح پر فروغ دینا، سرمایہ کاری کے مواقع تک وسیع تر رسائی فراہم کرتا ہے، مالی شمولیت کو مضبوط بناتا ہے اور ملکی بچتوں کو پیداواری اثاثوں کی جانب منتقل کرتا ہے۔

یہ عمل نہ صرف پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کو فروغ دیتا ہے بلکہ اس کی فہرست سازی، ترقی اور قومی معیشت کی مجموعی توانائی اور استحکام میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

کے الیکٹرک کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) محمد عامر غازیانی نے کہا کہ ”سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی کو وسیع بنا کر، اسلامی مالیات نہ صرف پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹ کو گہرائی فراہم کر رہی ہے بلکہ مالی شمولیت کو مضبوط اور معیشت کی مجموعی توانائی میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔“

یہ ابتدائی عوامی اجرا ( آئی پی او) 4 اگست کو کھولا گیا ہے، جس میں پاکستان بھر کے افراد، بشمول کے الیکٹرک کے رہائشی اور تجارتی صارفین، کو اس مالیاتی پروڈکٹ میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کیا گیا۔

بلیک آؤٹ فیز کے دوران صرف انفرادی سرمایہ کاروں کو شرکت کی اجازت تھی، تاہم 18 اگست سے یہ آئی پی او تمام اقسام کے سرمایہ کاروں کے لیے کھول دیا گیا، جن میں ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیاں بھی شامل تھیں۔

پری-آئی پی او مرحلہ، جس کی مالیت 1 ارب روپے تھی، خاص طور پر کے الیکٹرک کے صنعتی و بڑے تجارتی صارفین اور زیادہ مالیت رکھنے والے افراد ( ہائی نیٹ ورتھ انڈیویژول) کے لیے مختص کیا گیا تھا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ”اس سکوک کی ایک منفرد خصوصیت یہ تھی کہ کے الیکٹرک کے رہائشی اور تجارتی صارفین کو ماہانہ منافع کے بدلے بجلی کے بلوں میں ایڈجسٹمنٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔“

پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ سکوک شِرکتُ‌العقد کے اسلامی ڈھانچے کے تحت جاری کیا گیا، جو سرمایہ کاروں کو کے الیکٹرک کے بنیادی کاروباری عمل، یعنی بجلی کی فراہمی، میں براہ راست شراکت داری کی اجازت دیتا ہے۔

Comments

Comments are closed.