BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان میں پانی کی قلت کے مسئلے کے حل کی جانب ایک بڑے اقدام کے طور پر، پی ٹی سی ایل گروپ اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ان کے ایوارڈ یافتہ واٹر پراجیکٹ کو فیز-ٹو تک توسیع دی جائے گی، یہ منصوبہ جنوبی پنجاب اور تھر کے تقریباً دو لاکھ افراد کو فائدہ پہنچائے گا۔

گزشتہ سال پی ٹی سی ایل گروپ نے شفا فاؤنڈیشن کے تعاون سے تھر میں واٹر پمپس نصب کیے تھے جس سے تقریباً 15 ہزار افراد کی روزمرہ زندگی بدل گئی۔ اس اقدام کو ڈریگنز آف پاکستان ایوارڈز میں ’’بیسٹ ان ڈیجیٹل‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے اس بار منصوبہ صرف واٹر پمپس تک محدود نہیں بلکہ اس میں ریورس اوسموسس پلانٹس اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے حل بھی شامل کیے گئے ہیں جو پانی کی قلت سے متاثرہ کمیونٹیز کے لیے دیرپا اور پائیدار ریلیف کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

اس موقع پر پی ٹی سی ایل اور یوفون 4 جی کے گروپ چیف کمرشل آفیسر سید عاطف رضا نے کہا کہ پی پی اے ایف کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ہم پاکستان کے سب سے سنگین مسائل میں سے ایک کے حل کی جانب اہم قدم بڑھا رہے ہیں۔ صاف پانی تک رسائی ایک بنیادی انسانی ضرورت ہے اور پی پی اے ایف کے ساتھ اس تعاون کے ذریعے پی ٹی سی ایل گروپ پائیدار واٹر سلوشنز فراہم کر کے محروم طبقات کی اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پی پی اے ایف کے سی ای او نادر گل بریچ نے تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پانی صرف ایک وسیلہ نہیں بلکہ زندگی، صحت اور مواقع ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ کے ساتھ ہاتھ ملا کر ہم یہ ثابت کر رہے ہیں کہ جب ادارے کسی مقصد کے لیے متحد ہوں تو وہ بڑے سے بڑا کام سرانجام دے سکتے ہیں اور اس صورت میں سب سے خشک صحرائی علاقوں تک بھی پانی پہنچا سکتے ہیں۔ ہم مل کر صرف ایک بنیادی ضرورت پوری نہیں کر رہے بلکہ لوگوں کو یہ موقع دے رہے ہیں کہ وہ ضروریات سے آگے سوچ سکیں اور ایک خوشحال کل کی بنیاد رکھ سکیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.