BR100 Increased By (0.63%)
BR30 Increased By (0.84%)
KSE100 Increased By (0.39%)
KSE30 Increased By (0.42%)
BAFL 58.60 Increased By ▲ 0.16 (0.27%)
BIPL 25.44 Increased By ▲ 0.24 (0.95%)
BOP 34.31 Increased By ▲ 0.32 (0.94%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.95 Increased By ▲ 0.11 (0.53%)
DGKC 195.11 Increased By ▲ 2.14 (1.11%)
FABL 89.98 Increased By ▲ 0.19 (0.21%)
FCCL 53.39 Increased By ▲ 0.56 (1.06%)
FFL 18.02 Increased By ▲ 0.07 (0.39%)
GGL 19.62 Increased By ▲ 0.65 (3.43%)
HBL 287.50 Increased By ▲ 2.00 (0.7%)
HUBC 215.20 Increased By ▲ 0.82 (0.38%)
HUMNL 10.90 Increased By ▲ 0.02 (0.18%)
KEL 8.14 Increased By ▲ 0.12 (1.5%)
LOTCHEM 27.57 Decreased By ▼ -0.32 (-1.15%)
MLCF 87.15 Increased By ▲ 0.64 (0.74%)
OGDC 322.98 Increased By ▲ 3.02 (0.94%)
PAEL 39.80 Increased By ▲ 0.38 (0.96%)
PIBTL 17.37 Increased By ▲ 0.70 (4.2%)
PIOC 269.00 Increased By ▲ 2.94 (1.11%)
PPL 229.10 Increased By ▲ 0.92 (0.4%)
PRL 34.75 Increased By ▲ 0.07 (0.2%)
SNGP 99.22 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
SSGC 26.96 Increased By ▲ 0.36 (1.35%)
TELE 8.58 Increased By ▲ 0.30 (3.62%)
TPLP 8.60 Increased By ▲ 0.38 (4.62%)
TRG 69.75 Increased By ▲ 0.04 (0.06%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.28 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید بہتری

پاکستانی روپے کی قدر میں بدھ کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں0.01 فیصد کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے...
شائع September 3, 2025 اپ ڈیٹ September 3, 2025 08:00pm

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسےیا0.01 فیصد بہتری سے 281.71 پر بند ہوا۔ یہ مسلسل19واں روز ہے جب روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 6 اگست 2025 سے روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 96 پیسے مضبوط ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 281.72 روپے پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کو بھارتی روپیہ بلند سطح پر کھلنے کا امکان ہے، حالانکہ ایشیائی کرنسیوں میں کمی اور محتاط سرمایہ کاری کا رجحان جاری ہے۔ مارکیٹ کے شرکاء کا کہنا ہے کہ قلیل مدتی دباؤ میں کسی حد تک کمی آئی ہے۔

ایک ماہ کے نان ڈیلیوریبل فارورڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے 88.04 سے 88.08 کے دائرے میں اوپن ہوگا جو گزشتہ سیشن کے 88.1550 کے مقابلے میں ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ 87.95 کی اہم مزاحمتی سطح کو عبور کرنے والا مختصر اضافہ اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ قریبی مدت میں کرنسی پر دباؤ کم ہوگیا ہے۔

تاجر نے بتایا کہ یہ آپٹیمیزم اس وقت پیدا ہوا جب بھارت کے وزیر تجارت نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ نومبر تک امریکہ-بھارت تجارتی معاہدہ حتمی شکل اختیار کر لے گا۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نے اپنی ٹیرف صفر تک کم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ڈالر انڈیکس منگل کو 0.66 فیصد بڑھا اور بدھ کو ایشیا میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ ایشیائی کرنسیاں ڈالر کے مقابلے میں کمزور رہیں۔

ڈالر کی مضبوطی اس وقت سامنے آئی جب امریکی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس میں کمی دیکھی گئی اور طویل المدتی یورپی بانڈز کی ییلڈ کئی سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی، جس سے سرمایہ کاروں میں مالی صورتحال کے حوالے سے بڑھتی ہوئی تشویش دیکھنے کو ملی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.