چینی کی درآمد کا ایک اور ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔
یورپی تاجروں کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن سفید ریفائنڈ چینی کی خریداری کے لیے ایک نیا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کیا ہے ۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 8 ستمبر تک بولیاں طلب کی ہیں۔
یہ نیا اعلان ظاہر کرتا ہے کہ اس ہفتے ہونے والے مذاکرات کے دوران ٹی سی پی کے گزشتہ ٹینڈر کے تحت 2 لاکھ ٹن چینی میں سے صرف 30 ہزار ٹن ہی خریدی جا سکی، جبکہ کوئی اضافی خریداری ممکن نہ ہو سکی۔


Comments
Comments are closed.