BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال، مارکیٹیں بند، بجلی غائب

  • ٹریفک پولیس کی شہریوں کو رفتار کم کرنے اور فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت
شائع August 19, 2025 اپ ڈیٹ August 19, 2025 06:01pm

کراچی میں منگل کے روز موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے مختلف حصوں میں شدید اربن فلڈنگ کا سامنا رہا، جس کے نتیجے میں مارکیٹیں بند ہو گئیں اور شہریوں کو ٹریفک کے شدید مسائل اور وسیع پیمانے پر بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر کے رہائشیوں نے کافی عرصے سے متوقع بارش پر ریلیف محسوس کیا، تاہم سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ طارق روڈ، حیدری اور ایمپریس مارکیٹ میں مارکیٹیں بند رہیں جبکہ 60 فیصد سے زائد شہری بجلی کی بندش سے متاثر ہوئے۔

کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر جگہ جگہ گڑھے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں بارش کے پانی سے بھر گئیں جس کے باعث آمدورفت میں مشکلات پیش آئیں۔

ادھر ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے، رفتار کم رکھنے اور آگے چلنے والی گاڑی سے فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

۔

۔

۔

ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ پھسلن بھری سڑکوں پر محتاط رہیں اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے تیز بارش ریکارڈ کی گئی، جن میں کیماڑی میں سب سے زیادہ 29 ملی میٹر، ناظم آباد میں 28.4 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 26 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس میں 20 ملی میٹر اور گلشنِ حدید میں 15 ملی میٹر بارش شامل ہے۔

۔

تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق کورنگی، ڈیفنس اور جناح ٹرمینل میں بارش ریکارڈ نہیں کی گئی۔

۔

بارشوں نے کراچی کو بڑا ریلیف فراہم کیا، تاہم محکمہ موسمیات کی پیش گوئی میں خبردار کیا گیا ہے کہ جاری مون سون اسپیل مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور شہری سیلاب، تیز ہواؤں اور بجلی کڑکنے کا خطرہ 22 اگست تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے تین روزہ پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور سندھ کے دیگر کئی اضلاع میں تیز مون سون ہواؤں کے داخل ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی، جبکہ کہیں کہیں شدید سے نہایت شدید بارشوں کا امکان ہے۔

اس موسمی اثر کے تحت کراچی، لاڑکانہ، گھوٹکی، دادو، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، خیرپور، تھرپارکر، ٹھٹھہ اور دیگر اضلاع میں 22 اگست تک درمیانی سے شدید بارشیں وقفے وقفے سے متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز بارش، آندھی اور بجلی کڑکنے سے معمولات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔ اس دوران کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیں۔ مزید برآں گرج چمک کے دوران غیر ضروری طور پر کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور مویشیوں کو بجلی گرنے سے بچانے کے لیے محفوظ پناہ گاہوں میں رکھیں۔

 ۔
۔

کراچی کے میئر نے اربن فلڈنگ کے پیش نظر ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا

اسی دوران، کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں بارش کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے تمام قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں، بشمول ہفتہ وار تعطیلات (صرف ضروری خدمات کے محکموں کے لیے) اور عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں دستیاب رہیں۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے ترجمان انجم نذیر زیغام نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کراچی کے لیے اگلے دو دن انتہائی اہم ہیں کیونکہ شہر کے مختلف حصوں میں درمیانے اور بعض مقامات پر شدید بارش متوقع ہے، جو اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں درمیانے سے شدید اور بعض علاقوں میں بہت شدید بارش متوقع ہے، جو اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے۔

ایک روز قبل، میگا سٹی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد رہا۔ اس دوران گلشنِ معمار، کورنگی، سرجانی ٹاؤن اور فیصل بیس میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی، جہاں 1 سے 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Comments

Comments are closed.