BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاک بحریہ نے جمعہ کو چین میں ایک تقریب کے دوران اپنی تیسری ہینگور کلاس آبدوز، پی این ایس/ایم مینگرو (ڈیزگ) کو لانچ کیا ہے۔

یہ پیش رفت اُس کے چند ماہ بعد ہوئی جب بحریہ نے اپنی دوسری ہینگور کلاس آبدوز پی این ایس ششوک کی نقاب کشائی کی تھی۔

پی این ایس/ایم مینگرو (ڈیزگ) کی لانچنگ تقریب ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ، شوانگلیو بیس، ووہان، چین میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے بیان کے مطابق، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پروجیکٹ-2، وائس ایڈمرل عبد الصمد مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب میں موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے خطے کی موجودہ جیو اسٹریٹجک صورتحال میں سمندری سلامتی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ قومی مفادات کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور سمندری ماحول کو محفوظ اور تعاون پر مبنی بنانے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

ہینگور کلاس آبدوزوں کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جدید ہتھیاروں اور سینسرز کی بدولت خطے میں طاقت کے توازن کو قائم رکھنا اور سمندری استحکام کو یقینی بنانا ممکن ہوگا۔

انہوں نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (سی ایس او سی) کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہینگور کلاس آبدوز کا منصوبہ پاکستان اور چین کے دیرینہ اور مضبوط تعلقات کو نئی جہت دے گا۔

حکومتِ پاکستان نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (سی ایس او سی) کے ساتھ آٹھ ہینگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت چار آبدوزیں چین میں تیار کی جا رہی ہیں، جبکہ باقی چار کو ٹیکنالوجی کی منتقلی (ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی(ٹی او ٹی) پروگرام کے تحت پاکستان کے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ (کے ایس اینڈ ای ڈبلیو) میں تعمیر کیا جائے گا۔

لانچنگ کی تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، جن میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ اور چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ کے نمائندگان شامل تھے۔

Comments

Comments are closed.