انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے ، جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.06 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 16 پیسے کی بہتری سے 282.06 کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ بدھ کو روپیہ 282.22 پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک مارکیٹ جمعرات کو 14 اگست کی تعطیل کے باعث بند رہی۔
مقامی کرنسی نے حالیہ دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے مثبت رجحان برقرار رکھا جس کی وجہ کرنسی مارکیٹ میں بہتر جذبات ہیں اور یہ اس وقت نافذ کیے جانے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر قانونی کرنسی ڈیلرز اور اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا نتیجہ بھی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر نے جمعہ کو پچھلے سیشن کے فوائد برقرار رکھے کیونکہ توقع سے زیادہ مہنگائی کے اعدادوشمار کے بعد تاجروں نے امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کمی کے امکانات پر اپنی توقعات کم کردیں۔
یورو اور اسٹرلنگ جمعرات کو بالترتیب 0.5 فیصد اور 0.3 فیصد کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رہے، جبکہ جاپانی ین دوسری سہ ماہی کے توقع سے زیادہ مضبوط جی ڈی پی کے اعداد و شمار کے بعد 0.3 فیصد بڑھ کر 147.395 کی سطح پر پہنچ گیا۔


Comments
Comments are closed.