BR100 Increased By (1.21%)
BR30 Increased By (1.15%)
KSE100 Increased By (1.11%)
KSE30 Increased By (1.14%)
BAFL 57.85 Increased By ▲ 0.65 (1.14%)
BIPL 27.20 Increased By ▲ 0.31 (1.15%)
BOP 34.25 Increased By ▲ 0.56 (1.66%)
CNERGY 11.05 Increased By ▲ 0.44 (4.15%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
DGKC 211.75 Increased By ▲ 1.85 (0.88%)
FABL 101.21 Increased By ▲ 2.26 (2.28%)
FCCL 54.19 Increased By ▲ 0.45 (0.84%)
FFL 16.85 Increased By ▲ 0.39 (2.37%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 305.02 Increased By ▲ 2.60 (0.86%)
HUBC 222.18 Increased By ▲ 3.24 (1.48%)
HUMNL 10.74 Increased By ▲ 0.20 (1.9%)
KEL 7.41 Increased By ▲ 0.13 (1.79%)
LOTCHEM 29.96 Increased By ▲ 0.31 (1.05%)
MLCF 97.20 Increased By ▲ 0.84 (0.87%)
OGDC 320.79 Increased By ▲ 2.57 (0.81%)
PAEL 42.54 Increased By ▲ 0.77 (1.84%)
PIBTL 16.94 Increased By ▲ 0.13 (0.77%)
PIOC 298.00 Increased By ▲ 1.38 (0.47%)
PPL 222.94 Increased By ▲ 2.77 (1.26%)
PRL 53.10 Increased By ▲ 4.05 (8.26%)
SNGP 107.89 Increased By ▲ 1.76 (1.66%)
SSGC 29.60 Increased By ▲ 0.46 (1.58%)
TELE 8.96 Increased By ▲ 0.14 (1.59%)
TPLP 12.75 Increased By ▲ 0.24 (1.92%)
TRG 60.81 Increased By ▲ 0.59 (0.98%)
UNITY 10.29 Increased By ▲ 0.27 (2.69%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)

لکی انویسٹمنٹس لمیٹڈ (لکی انویسٹمنٹس) کو پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (پاکرا) کی جانب سے مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ اپ گریڈ شدہ ایسٹ منیجر ریٹنگ اے ایم ٹو پلس (AM2+) دی گئی ہے۔

یہ کامیابی کمپنی کی اسلامی ایسٹ مینجمنٹ کے شعبے میں غیر معمولی ترقی کی عکاسی کرتی ہے جہاں صرف چند ماہ کی سرگرمیوں میں چار فیصد سے زائد مارکیٹ شیئر حاصل کیا گیا۔

لکی انویسٹمنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب (سی ایف اے) نے کہا کہ ہم اپنے معزز سرمایہ کاروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سنگِ میل کو ممکن بنایا۔ یہ اپ گریڈ ریٹنگ ہمارے مضبوط اسپانسر سپورٹ، مؤثر گورننس فریم ورک اور پیشہ ورانہ مینجمنٹ ٹیم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے کہ صنعت میں نئے معیارات قائم کرے گی اور اپنے اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد پر ہمیشہ پوری اترے گی۔

پاکرا کی جانب سے دی گئی اس اپ گریڈڈ ریٹنگ میں لکی انویسٹمنٹس کے مستحکم سرمائے، مؤثر گورننس اور اسٹریٹجک اسپانسر کی فعال شمولیت (بورڈ اور اہم کمیٹیوں میں سرگرم کردار) کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی تجربہ کار قیادت اور مارکیٹ میں ثابت شدہ کارکردگی کو بھی سراہا گیا ہے۔

اسٹیبل آؤٹ لک کمپنی کے مستقبل بین اقدامات اور ترقی کی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے جو وقت کے ساتھ ان حکمتِ عملیوں کے عملی نتائج سامنے آنے پر مزید واضح ہوگی۔ لکی انویسٹمنٹس ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، طویل مدتی قدر تخلیق کرنے اور اسلامی فنانس میں عالمی معیار کی بہترین روایات اپنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.