BR100 Increased By (0.1%)
BR30 Increased By (0.11%)
KSE100 Increased By (0.11%)
KSE30 Increased By (0.27%)
BAFL 57.10 Increased By ▲ 0.36 (0.63%)
BIPL 26.80 Decreased By ▼ -0.24 (-0.89%)
BOP 33.59 Decreased By ▼ -0.09 (-0.27%)
CNERGY 10.59 Increased By ▲ 0.78 (7.95%)
DFML 18.07 Decreased By ▼ -0.45 (-2.43%)
DGKC 210.45 Increased By ▲ 2.58 (1.24%)
FABL 98.97 Increased By ▲ 0.07 (0.07%)
FCCL 53.78 Increased By ▲ 0.26 (0.49%)
FFL 16.43 Decreased By ▼ -0.25 (-1.5%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 303.50 Decreased By ▼ -0.89 (-0.29%)
HUBC 219.35 Increased By ▲ 1.24 (0.57%)
HUMNL 10.50 Decreased By ▼ -0.16 (-1.5%)
KEL 7.23 Decreased By ▼ -0.12 (-1.63%)
LOTCHEM 29.49 Increased By ▲ 0.38 (1.31%)
MLCF 96.59 Increased By ▲ 1.09 (1.14%)
OGDC 318.49 Increased By ▲ 0.55 (0.17%)
PAEL 41.85 Increased By ▲ 0.02 (0.05%)
PIBTL 16.85 Increased By ▲ 0.35 (2.12%)
PIOC 296.99 Increased By ▲ 16.98 (6.06%)
PPL 219.97 Increased By ▲ 0.23 (0.1%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.24 Decreased By ▼ -1.25 (-1.16%)
SSGC 29.00 Increased By ▲ 0.07 (0.24%)
TELE 8.81 Increased By ▲ 0.05 (0.57%)
TPLP 12.32 Increased By ▲ 0.22 (1.82%)
TRG 60.30 Increased By ▲ 0.27 (0.45%)
UNITY 10.03 Decreased By ▼ -0.08 (-0.79%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

نکی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جاپانی بلاک چین ٹیکنالوجی کمپنی سورامیتسو کے ساتھ مل کر اس سال ملک میں سینٹرل بینک کی ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) کے پائلٹ پروجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستانی روپے کی ڈیجیٹل پائلٹ سورامیتسو کے سینٹرل بینک کی ڈیجیٹل کرنسی پلیٹ فارم پر چلائی جائے گی، جس کے لیے جاپان کی وزارت معیشت، تجارت اور صنعت کے گلوبل ساؤتھ فیوچر-اورینٹڈ کو-کری ایشن پروجیکٹ سے فنڈنگ مہیا کی جائے گی۔

ٹوکیو یونیورسٹی آف فارن اسٹڈیز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پاکستان کے ماہر ماساتو ٹوریہ نے نکی ایشیا کو بتایا کہ دیہی علاقوں میں زیادہ تر لین دین نقدی کی بنیاد پر ہوتے ہیں، حتیٰ کہ اجرت کی ادائیگی بھی، اور بینک اکاؤنٹ رکھنے والوں کی شرح کم ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینٹرل بینک کی ڈیجیٹل کرنسی کا مقصد نقدی کے انتظام اور تقسیم پر آنے والے زیادہ اخراجات کو کم کرنا ہے۔

سورامیتسو، جس نے کمبوڈیا کی بایکونگ ڈیجیٹل کرنسی تیار کی ہے، کہتی ہے کہ پاکستان کا یہ منصوبہ 250 ملین افراد اور 400 ارب ڈالر معیشت کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

ٹوکیو میں مقیم کمپنی انٹرنیٹ کے بغیر اسمارٹ فون پر لین دین کی سہولت دینے کے لیے آف لائن ڈیجیٹل کرنسی کی صلاحیتیں بھی تیار کر رہی ہے، جسے دیگر ترقی پذیر معیشتوں کے لیے ماڈل سمجھا جا رہا ہے۔

گزشتہ ماہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے بتایا تھا کہ مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کے پائلٹ پروجیکٹ کے لیے تیاریاں کر رہا ہے اور ورچوئل اثاثوں کے لیے قوانین کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

سنگاپور میں روئٹرز نیکسٹ ایشیا سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی پر اپنی صلاحیتیں بڑھا رہا ہے اور جلد پائلٹ پروجیکٹ شروع ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک نیا قانون لائسنسنگ اور ضابطہ کاری کے لیے بنیاد فراہم کرے گا اور اسٹیٹ بینک پہلے ہی کچھ ٹیک پارٹنرز سے رابطے میں ہے۔

حالیہ مہینوں میں پاکستان نے اپنے مالی نظام کو جدید بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں، جن میں حکومت کی حمایت یافتہ پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کا قیام بھی شامل ہے، جو مارچ میں ورچوئل اثاثوں کو اپنانے کے لیے قائم کی گئی۔

پاکستان کرپٹو کونسل بٹ کوائن مائننگ کے لیے اضافی توانائی کے استعمال پر غور کر رہا ہے اور اس نے بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو اسٹریٹجک مشیر مقرر کیا ہے، اور ریاستی بٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔

اس کونسل نے امریکی کرپٹو کمپنیوں سے بھی بات چیت کی ہے، جن میں ٹرمپ سے منسلک ورلڈ لبرٹی فنانشل شامل ہیں۔

مئی میں، اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ ورچوئل اثاثے غیر قانونی نہیں ہیں، لیکن مالیاتی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ رسمی لائسنسنگ فریم ورک بننے تک ان میں ملوث نہ ہوں۔

Comments

Comments are closed.