BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پاکستان کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو بلیک لسٹ کرنے پر امریکی اقدام کا خیرمقدم

  • بی ایل اے اور مجید بریگیڈ متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں، دفترخارجہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے امریکہ کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ مجید بریگیڈ کو بی ایل اے سے منسلک بھی قرار دیا گیا ہے۔

منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 18 جولائی 2024 سے مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں، جن میں جعفر ایکسپریس کا ہولناک دہشت گرد واقعہ اور خضدار بس حملہ شامل ہیں، جن میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہماری قربانیوں نے نہ صرف ملک بلکہ خطے کے استحکام اور عالمی سلامتی کے لیے بھی انسدادِ دہشت گردی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

پاکستان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ اپنے شہریوں کے تحفظ اور ہر قسم اور ہر شکل کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

Comments

Comments are closed.