جاز نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں 25.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور 17.7 فیصد ترقی کے ساتھ مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو فروغ دینے کے لیے اس کے پختہ عزم کو واضح کرتا ہے۔
یہ سرمایہ کاری فور جی نیٹ ورک کی توسیع، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو فروغ دینے اور مالی شمولیت کے اقدامات پر مرکوز ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی سستی اور معیاری ڈیجیٹل سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔
جاز نے سال کی دوسری سہ ماہی میں 15.3 فیصد سالانہ ترقی کے ساتھ ایک اور مضبوط کارکردگی دکھائی اس دوران کمپنی کی ڈیجیٹل آمدن میں 35.7 فیصد اضافہ ہوا جو اب کل آمدن کا 28.1 فیصد ہے جو گزشتہ سال اسی مدت میں 23.9 فیصد تھی۔
کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے 5.4 فیصد بڑھا جبکہ منافع کا تناسب 41.6 فیصد رہا۔ اس عرصے میں 16 ارب روپے کی سرمایہ کاری ڈیجیٹل ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
جاز کی ڈیجیٹل مالیاتی سروس جاز کیش کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہے جس نے گزشتہ بارہ ماہ میں 11.7 کھرب روپے کے لین دین کو ممکن بنایا، اس نیٹ ورک میں 3 لاکھ 67 ہزار فعال مرچنٹس اور 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد فعال ایجنٹس شامل ہیں۔ روزانہ اوسطاً 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد ڈیجیٹل قرضے جاری کیے جا رہے ہیں۔
جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ دوسری سہ ماہی کے نتائج نہ صرف ہماری مالی مضبوطی کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ ہم پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے کتنے پرعزم ہیں۔ ہم نے فور جی، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور مالی شمولیت میں تیزی سے سرمایہ کاری کی ہے اور Deodar جیسے اقدامات کے ذریعے اپنے پورٹ فولیو کو بہتر بنایا ہے جو مستقبل کی ایک مربوط اور ترقی یافتہ معیشت کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
رواں سہ ماہی میں جاز کے صارفین کی کل تعداد 7 کروڑ 39 لاکھ تک پہنچ گئی جن میں فور جی صارفین 5 کروڑ 46 لاکھ ہیں جو سالانہ 15.3 فیصد اضافہ ہے۔فور جی کی رسائی 73.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ VoLTE صارفین کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ جبکہ VoWiFi کے روزانہ فعال صارفین 52 لاکھ سے زائد ہو گئے ہیں۔جاز کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بھی تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔تماشہ نے اس سہ ماہی میں 1 کروڑ 20 لاکھ ماہانہ صارفین حاصل کیے جبکہ اپریل میں کرکٹ ٹورنامنٹس کے دوران 1 کروڑ 70 لاکھ صارفین کا ریکارڈ بنا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025


Comments
Comments are closed.