پنجاب حکومت نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی موسمِ گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ اعلان پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کے اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک مبینہ نوٹیفکیشن گردش کرتا رہا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول موسم کی شدت کے باعث اگست کے آخر تک بند رہیں گے۔
تاہم، محکمہ تعلیم نے اس دستاویز کو ”جعلی“ قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور ایسی خبریں شیئر کرنے سے گریز کریں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر صوبے بھر کے اسکول یکم جون کے بجائے 28 مئی سے ہی شدید گرمی کی لہر کے باعث بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔


Comments
Comments are closed.