BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ کی مسلح افواج کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز لیجن آف میرٹ سے نوازا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ اعزاز ترک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ارجومنت تاتلی اوغلو نے اُن کی جانب سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعلقات اور بحری تعاون کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پیش کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک بحریہ کے ہیڈکوارٹر آمد پر ایڈمرل نوید اشرف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس کے بعد اُنہوں نے ترک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں سربراہان نے باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، خصوصاً دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

نیول چیف نے اس موقع پر ترکیہ کے وزیر دفاع یشار گلر، چیف آف جنرل اسٹاف جنرل میتن گوراک اور ترک بحری بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل قدیر یلدرز سے بھی اہم ملاقاتیں کیں، جن میں علاقائی بحری سلامتی اور دوطرفہ دفاعی اشتراک کے امکانات زیرِ بحث آئے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے مسلح افواج کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ مشقوں، باہمی دوروں اور تربیتی و تبادلہ پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنے دورے کے دوران نیول چیف نے استنبول نیول شپ یارڈ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے شپ یارڈ کے کمانڈر سے ملاقات کی اور پاک بحریہ کے ملجم منصوبے سے متعلق بریفنگ حاصل کی، جو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے گولجک نیول بیس میں جدید آبدوزوں کے ڈیزائن اور تعمیراتی سہولیات کا مشاہدہ بھی کیا۔

ایڈمرل نوید اشرف نے ترک بحری جہازوں ٹی سی جی اوروچ رئیس اور ایس/ایم پیری رئیس، نیز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ترکیہ کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے اختتام پر انہوں نے نارتھ سی ایریا کے کمانڈر سے ملاقات کی اور ترکیہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

یہ دورہ نہ صرف پاکستان اور ترکیہ کے درمیان موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور اسٹریٹجک روابط کو بھی نئی جہت دے گا۔

Comments

Comments are closed.