BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کا ایک اعلیٰ سطح مشن پاکستان کی معاشی صورتحال پر جائزہ رپورٹ تیار کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ہے، ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ یہ مشن 30 جولائی 2025 کو اسلام آباد پہنچا اور پاکستانی حکام کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

جائیکا کے مقامی دفتر نے پاکستانی حکام، بین الاقوامی مالیاتی اداروں (آئی ایف آئیز) اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے نمائندوں کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہیں۔ یہ مشن جائیکا ہیڈکوارٹر ٹوکیو کے اس فیصلے کے بعد بھیجا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کی معیشت کا مائیکرو جائزہ لینے کے لیے پانچ رکنی ”میئکرو اکنامک ریویو مشن“ تشکیل دیا گیا۔

اس مشن میں شامل ارکان میں تسوجی کینسوکے (ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، کریڈٹ رسک اینالیسس اینڈ انوائرمنٹل ریویو ڈپارٹمنٹ)، تاناکا تومواکی (اکانومسٹ/ڈپٹی ڈائریکٹر، میئکرو اکنامک اینالیسس ڈویژن)، ڈاکٹر اونو سائوری (اکانومسٹ، میئکرو اکنامک اینالیسس ڈویژن) اور ڈاکٹر ایشی شوگو (کنسلٹنٹ) شامل ہیں۔ یہ تمام ارکان جائیکا ہیڈکوارٹرز سے تعلق رکھتے ہیں اور مختلف وزارتوں، مالیاتی اداروں، تنظیموں اور عطیہ دہندگان سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

مشن نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی سربراہی میں ٹیم سے ملاقات کی ہے۔ دیگر ملاقاتوں میں نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر و سی ای او رحمت علی حسنی، حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر محمد ناصر سلیم، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے سی ای او ریحان شیخ، ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، آئی ایم ایف کی ریزیڈنٹ نمائندہ ماہی بینچی، عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آمگاربازار، ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما شاؤچن، وزارت منصوبہ بندی کے چیف اکانومسٹ ڈاکٹر امتیاز احمد، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے سیکرٹری جمیل قریشی، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال، ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی ڈاکٹر نجیب احمد میمن، وزارت خزانہ کے سیکرٹری امداد اللہ بوسال، سیکرٹری پاور ڈویژن ڈاکٹر فخر عالم عرفان اور سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا سے اہم ملاقاتیں شامل ہیں۔

مشن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)، وزارت اقتصادی امور، جاپانی تجارتی ادارے جے ای ٹی آر او، مرُوبینی، اور جاپانی بینک ایم یو ایف جی (جو پہلے بینک آف ٹوکیو-مٹسوبیشی کہلاتا تھا) کے ساتھ بھی مشاورت کی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.