BR100 Increased By (0.81%)
BR30 Increased By (1.07%)
KSE100 Increased By (0.59%)
KSE30 Increased By (0.62%)
BAFL 58.66 Increased By ▲ 0.22 (0.38%)
BIPL 25.68 Increased By ▲ 0.48 (1.9%)
BOP 34.36 Increased By ▲ 0.37 (1.09%)
CNERGY 8.15 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.99 Increased By ▲ 0.15 (0.72%)
DGKC 195.52 Increased By ▲ 2.55 (1.32%)
FABL 89.91 Increased By ▲ 0.12 (0.13%)
FCCL 53.60 Increased By ▲ 0.77 (1.46%)
FFL 18.06 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
GGL 19.29 Increased By ▲ 0.32 (1.69%)
HBL 286.90 Increased By ▲ 1.40 (0.49%)
HUBC 215.30 Increased By ▲ 0.92 (0.43%)
HUMNL 10.82 Decreased By ▼ -0.06 (-0.55%)
KEL 8.14 Increased By ▲ 0.12 (1.5%)
LOTCHEM 27.90 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 87.60 Increased By ▲ 1.09 (1.26%)
OGDC 323.10 Increased By ▲ 3.14 (0.98%)
PAEL 39.97 Increased By ▲ 0.55 (1.4%)
PIBTL 17.09 Increased By ▲ 0.42 (2.52%)
PIOC 270.05 Increased By ▲ 3.99 (1.5%)
PPL 229.96 Increased By ▲ 1.78 (0.78%)
PRL 34.83 Increased By ▲ 0.15 (0.43%)
SNGP 99.60 Increased By ▲ 0.42 (0.42%)
SSGC 26.85 Increased By ▲ 0.25 (0.94%)
TELE 8.70 Increased By ▲ 0.42 (5.07%)
TPLP 8.72 Increased By ▲ 0.50 (6.08%)
TRG 70.00 Increased By ▲ 0.29 (0.42%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

پاکستان چیمپئنز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں، کیونکہ بھارتی ٹیم نے حالیہ پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد سیاسی حساسیت کا حوالہ دیتے ہوئے شیڈول سیمی فائنل میچ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ یہ خبر بدھ کو بھارتی میڈیا، دی ہندو کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔

یہ ہائی پروفائل مقابلہ جمعرات کے روز ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانا تھا۔ تاہم، بھارتی چیمپئنز، جن میں شیکھر دھون، یوراج سنگھ، سریش رائنا، عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ جیسے سابق بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہیں، نے بطور احتجاج میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم نے اپنے اس موقف کو دہرایا کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور حالات کے پیش نظر وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی میچ میں شرکت نہیں کرے گی۔

یہ اس ٹورنامنٹ میں دوسرا موقع ہے جب بھارت نے پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے سے انکار کیا ہے۔ گروپ مرحلے کے دوران بھی اسی نوعیت کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے باعث وہ میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط کے تحت بھارت کی دستبرداری کے بعد پاکستان کو فائنل میں براہِ راست رسائی حاصل ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں ٹورنامنٹ کے اسپانسر ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی نشانت پِٹی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی بھی میچ کے ساتھ اپنا تجارتی تعلق جاری نہیں رکھے گی۔

ٹورنامنٹ اسپانسر ایز مائی ٹرپ کے شریک بانی نشانت پِٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ چیزیں کھیل سے بڑی ہوتی ہیں۔ پہلے قوم، بعد میں کاروبار، ہمیشہ!

دوسری جانب، بھارت چیمپئنز نے منگل کے روز ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 13.2 اوورز میں ہدف حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

پاکستان چیمپئنز بھی ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں شامل رہے ہیں، اور گروپ مرحلے میں سرفہرست پوزیشن کے ساتھ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

Comments

Comments are closed.