BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

پاکستان کی سب سے بڑی موٹر سائیکل ساز کمپنی اٹلس ہونڈا نے اپنی نئی موٹر سائیکل سی جی 150 متعارف کرادی ہے۔

ہونڈا CG150 کی قیمت 459,900 روپے مقرر کی گئی ہے اور یہ خاص طور پر اُن صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے جو اعلیٰ کارکردگی، بھروسہ مندی اور ایندھن کی بچت چاہتے ہیں۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، CG150 میں 4 اسٹروک، 150cc SOHC (سنگل اوور ہیڈ کیم شافٹ) ایئر کولڈ انجن نصب ہے، جس کا بور اور اسٹروک 57.3 x 57.8 ملی میٹر ہے۔

یہ ماڈل سیلف اسٹارٹ اور کک اسٹارٹ دونوں آپشنز کے ساتھ دستیاب ہے۔ موٹر سائیکل 7,500 آر پی ایم پر زیادہ سے زیادہ 8.75 کلو واٹ (11.9 پی ایس) طاقت اور 6,000 آر پی ایم پر 12.5 نیوٹن میٹر عروجی ٹارک فراہم کرتی ہے۔

سی جی 150 میں 5-اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن استعمال کی گئی ہے، جس کا کمپریشن ریشیو 9.1:1 اور ڈسپلیسمنٹ 149.2 سی سی ہے۔

آرام دہ سواری اور بہتر کنٹرول کے لیے ہونڈا نے اس موٹر سائیکل میں 119 ملی میٹر کی ٹیلیسکوپک فرنٹ سسپنشن اور 91 ملی میٹر کی ٹوئن رئیر کشن سیٹ اپ دی ہے۔ نشست کی اونچائی 773 ملی میٹر اور گراؤنڈ کلیرنس 171 ملی میٹر ہے، جو اسے شہر کی سڑکوں کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی کھردری زمین کے لیے بھی موزوں بناتا ہے۔

فائنل ڈرائیو چین پر مبنی ہے جو اس کیٹیگری کی بائیکس میں ایک عام معیار سمجھا جاتا ہے۔

سی جی 150 کے طول و عرض 2,066 ملی میٹر لمبائی، 773 ملی میٹر چوڑائی اور 1,069 ملی میٹر اونچائی پر مشتمل ہیں۔

اٹلس ہونڈا پاکستان کی موٹر سائیکل مارکیٹ میں نصف سے زائد حصہ رکھتی ہے اور سی جی 150 کے 150 سی سی کے مسابقتی شعبے میں داخلے کے ساتھ، کمپنی ایسے صارفین کو ہدف بنا رہی ہے جو ایک قابل اعتماد اور ایندھن بچانے والی سواری کی تلاش میں ہیں۔

30 جون 2025 کو ختم ہونے والے تین ماہ کے دوران اٹلس ہونڈا نے 62.3 ارب روپے کی نیٹ سیلز ریکارڈ کیں جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 31 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ اس دوران کمپنی کا مجموعی منافع 7.8 ارب روپے رہا جو گزشتہ سال کے 4.6 ارب روپے سے کافی زیادہ ہے۔

Comments

Comments are closed.