BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا ہے، جسے پاکستان ریلوے کی جدید کاری کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی اس نئی ٹرین سروس میں ڈیجیٹل ٹکٹنگ، جدید لاؤنجز، استقبالیہ کاؤنٹرز اور یورپی طرز کی سفری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، جو خواص اور عوام دونوں کے لیے یکساں طور پر موزوں ہیں۔ ٹرین اپنا سفر تقریباً 18.5 گھنٹوں میں مکمل کرے گی۔۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ”ناممکن کو ممکن بنا کر پاکستان ریلوے کی بحالی کا کارنامہ انجام دیا۔“

انہوں نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خدمات کا بھی اعتراف کیا، جنہوں نے پی ڈی ایم حکومت کے دوران ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن اور سرکاری اراضی کی واگزاری جیسے اقدامات میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ”پاکستان اور چین ترقی کی ایک نئی راہ پر گامزن ہیں“ اور انہوں نے واضح کیا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لیے مکمل ہم آہنگی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے بھی سفارتی کوششیں جاری ہیں، جسے انہوں نے پاک امریکہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا۔

معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ملک کی معیشت صحیح سمت میں جا رہی ہے۔ انہوں نے مہنگائی میں 5 فیصد کمی اور مجموعی معاشی اشاریوں میں بہتری کو موثر ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں معیشت کے میدان میں مزید نمایاں کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

وزیراعظم نے مسلح افواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعے میں ان کی بہادری اور مہارت نے بھارت کے لیے ایک تاریخی شکست رقم کی اور پاکستان کی عالمی ساکھ کو تقویت دی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ ہماری مسلح افواج نے نہ صرف ہمت اور مہارت کا مظاہرہ کیا بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔

وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کا بھی حوالہ دیا کہ امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل جنگ کو روکنے میں مدد کی، اور کہا کہ ایسے بیانات مودی کو اب بھی چبھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس ایکسپریس ٹرین کا آغاز ملک بھر میں ریلوے خدمات کو جدید بنانے کے ایک وسیع منصوبے کی محض شروعات ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں محنت اور دیانتداری کو اپنا شعار بنا کر پاکستان کی تقدیر بدلنی ہوگی۔

Comments

Comments are closed.