BR100 Increased By (0.68%)
BR30 Increased By (0.95%)
KSE100 Increased By (0.54%)
KSE30 Increased By (0.59%)
BAFL 58.74 Increased By ▲ 0.30 (0.51%)
BIPL 25.44 Increased By ▲ 0.24 (0.95%)
BOP 34.55 Increased By ▲ 0.56 (1.65%)
CNERGY 8.14 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
DFML 20.98 Increased By ▲ 0.14 (0.67%)
DGKC 195.51 Increased By ▲ 2.54 (1.32%)
FABL 89.58 Decreased By ▼ -0.21 (-0.23%)
FCCL 53.40 Increased By ▲ 0.57 (1.08%)
FFL 18.06 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
GGL 19.36 Increased By ▲ 0.39 (2.06%)
HBL 286.75 Increased By ▲ 1.25 (0.44%)
HUBC 215.50 Increased By ▲ 1.12 (0.52%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.09 Increased By ▲ 0.07 (0.87%)
LOTCHEM 27.85 Decreased By ▼ -0.04 (-0.14%)
MLCF 87.35 Increased By ▲ 0.84 (0.97%)
OGDC 323.10 Increased By ▲ 3.14 (0.98%)
PAEL 39.86 Increased By ▲ 0.44 (1.12%)
PIBTL 17.03 Increased By ▲ 0.36 (2.16%)
PIOC 270.05 Increased By ▲ 3.99 (1.5%)
PPL 229.99 Increased By ▲ 1.81 (0.79%)
PRL 34.89 Increased By ▲ 0.21 (0.61%)
SNGP 99.37 Increased By ▲ 0.19 (0.19%)
SSGC 26.88 Increased By ▲ 0.28 (1.05%)
TELE 8.62 Increased By ▲ 0.34 (4.11%)
TPLP 8.64 Increased By ▲ 0.42 (5.11%)
TRG 69.87 Increased By ▲ 0.16 (0.23%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام حملہ آور مقامی دہشت گرد بھی ہو سکتے ہیں اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ پاکستان سے آئے تھے۔

دی کوئنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے چدمبرم نے یہ بھی کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت یہ بتانے کو تیار نہیں کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ان تمام ہفتوں میں کیا تحقیقات کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا این آئی اے نے دہشت گردوں کی شناخت کی ہے یا یہ پتہ چلایا ہے کہ وہ کہاں سے آئے تھے؟ ہو سکتا ہے وہ مقامی دہشت گرد ہوں۔ آپ کیوں فرض کرتے ہیں کہ وہ پاکستان سے آئے تھے؟ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

کانگریس رہنما کو اس بیان پر حکمران جماعت کے رہنماؤں اور حامیوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے، جس نے اس بیانیے کو کمزور کر دیا ہے جس کی بنیاد پر بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی دنوں تک جنگی کارروائیاں کیں اور پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پہلگام حملے پر چدمبرم کا بیان بھارتی حکومت کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کرتا ہے۔

۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے داخلی مسائل اور سیکیورٹی ناکامیوں پر غور کرنا چاہیے۔ پاکستان کے ملوث ہونے کا کبھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا،اور نئی دہلی کو اسلام آباد کی بارہا کی گئی اس درخواست کی یاد دہانی کرائی کہ پاکستان کے مبینہ ملوث ہونے کے شواہد فراہم کیے جائیں۔

واضح رہے کہ اپریل 2025 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے میں 26 جانیں ضائع ہوئیں، جس کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کا آغاز کیا۔

چدمبرم کے بیان کے بعد بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی مسلسل کانگریس پر تنقید کر رہی ہے۔ بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے چدمبرم کے بیان کو پہلگام واقعے میں پاکستان کو کلین چٹ دینے کے مترادف قرار دیا ہے۔

بی جے پی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے سابق بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ سب سے بدترین قسم کا ٹرول وہ ہے جو مکمل انٹرویو کو دبا کر دو جملے لے لیتا ہے اور مقرر کو بدنام کرتا ہے۔

۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ٹرولز مختلف قسم کے ہوتے ہیں اور غلط معلومات پھیلانے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں۔ بدترین قسم کا ٹرول وہ ہے جو مکمل ریکارڈ شدہ انٹرویو کو چھپا دیتا ہے، دو جملے لیتا ہے، کچھ الفاظ کو حذف کرتا ہے اور مقرر کو منفی رنگ میں پیش کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.