عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کے نمایاں اضافے سے3424 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کے نمایاں اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار900 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 171 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے پر مستحکم رہی تھی۔
ادھر چاندی کی فی تولہ قیمت 46 روپے کے اضافے سے 4,081 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.