BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.07 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 21 پیسے کی بہتری سے 284.76 روپے پر بند ہوا۔

 ۔
۔

یاد رہے کہ منگل کو امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ 284.97 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر بدھ کو ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں کمزور پوزیشن میں رہا کیونکہ راتوں رات اس کی قدر گھٹ گئی تھی جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ممکنہ ٹیکس کی آخری تاریخ سے قبل جاپان کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2 اپریل کو تجارتی شراکت داروں پر وسیع پیمانے پر محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد سے امریکی کرنسی سب سے زیادہ قدر کھونے والی کرنسیوں میں شامل رہی، تاہم بعد میں ان کی انتظامیہ نے دوطرفہ تجارتی معاہدوں کی کوشش کرتے ہوئے زیادہ تر محصولات کو مؤخر یا معطل کردیا۔

ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ جاپان سے درآمدات پر ٹیرف کی شرح 15 فیصد مقرر کی گئی ہے جو کہ 25 فیصد متوقع شرح سے کم ہے جو یکم اگست سے نافذ ہونے والی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاپان امریکہ میں 550 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ڈالر 146.61 ین پر تقریباً مستحکم رہا، حالانکہ پچھلے سیشن میں اس کی قدر میں 0.5 فیصد کمی آئی تھی۔ ڈالر انڈیکس تین روزہ کمی کے بعد معمولی تبدیلی کے ساتھ 97.430 پر رہا۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے پیر کو کہا تھا کہ انتظامیہ کو تجارتی معاہدوں کے وقت سے زیادہ ان کے معیار کی فکر ہے۔

تیل کی قیمتیں، جو زرمبادلہ کی قدر کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، بدھ کو مسلسل چوتھے سیشن میں کمی کا شکار رہیں۔ سرمایہ کاروں نے تجارتی پیشرفت، بشمول امریکا اور جاپان کے درمیان ممکنہ ٹیرف معاہدے کا جائزہ لیا جبکہ امریکی خام تیل کے ذخائر کے اعداد و شمار کے اجراء کا بھی انتظار جاری ہے۔

برینٹ کروڈ آئل کے اگست کے سودے 0.50 ڈالر (یا 0.7 فیصد) کی کمی کے ساتھ 68.09 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہے تھے، جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 0.47 ڈالر (یا 0.7 فیصد) کی کمی کے بعد 64.84 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ پچھلے سیشن میں بھی دونوں بینچ مارک قیمتوں میں تقریباً 1 فیصد کمی ہوئی تھی، جب یورپی یونین (EU) نے امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات پر غور کا عندیہ دیا تھا۔

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے روز ڈالر کے نرخ : قیمت خرید 284.76 روپے قیمت فروخت 284.95 روپے

Comments

Comments are closed.