BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Decreased By (-0.21%)
KSE100 Increased By (0.1%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 57.03 Decreased By ▼ -0.17 (-0.3%)
BIPL 27.09 Increased By ▲ 0.20 (0.74%)
BOP 34.07 Increased By ▲ 0.38 (1.13%)
CNERGY 9.92 Decreased By ▼ -0.69 (-6.5%)
DFML 18.14 Increased By ▲ 0.09 (0.5%)
DGKC 206.50 Decreased By ▼ -3.40 (-1.62%)
FABL 100.50 Increased By ▲ 1.55 (1.57%)
FCCL 54.65 Increased By ▲ 0.91 (1.69%)
FFL 16.63 Increased By ▲ 0.17 (1.03%)
GGL 24.80 Increased By ▲ 0.98 (4.11%)
HBL 302.50 Increased By ▲ 0.08 (0.03%)
HUBC 219.89 Increased By ▲ 0.95 (0.43%)
HUMNL 10.49 Decreased By ▼ -0.05 (-0.47%)
KEL 7.39 Increased By ▲ 0.11 (1.51%)
LOTCHEM 29.30 Decreased By ▼ -0.35 (-1.18%)
MLCF 94.40 Decreased By ▼ -1.96 (-2.03%)
OGDC 315.40 Decreased By ▼ -2.82 (-0.89%)
PAEL 43.16 Increased By ▲ 1.39 (3.33%)
PIBTL 16.73 Decreased By ▼ -0.08 (-0.48%)
PIOC 296.00 Decreased By ▼ -0.62 (-0.21%)
PPL 219.75 Decreased By ▼ -0.42 (-0.19%)
PRL 49.70 Increased By ▲ 0.65 (1.33%)
SNGP 104.62 Decreased By ▼ -1.51 (-1.42%)
SSGC 28.39 Decreased By ▼ -0.75 (-2.57%)
TELE 8.78 Decreased By ▼ -0.04 (-0.45%)
TPLP 13.17 Increased By ▲ 0.66 (5.28%)
TRG 60.15 Decreased By ▼ -0.07 (-0.12%)
UNITY 10.39 Increased By ▲ 0.37 (3.69%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی کیو اے ایم سی)، جسے پاکرا کی جانب سے اے ایم ٹو کی درجہ بندی اور مستحکم آؤٹ لک حاصل ہے، نے مالی سال 2025 میں اپنے زیرِ انتظام اثاثہ جات (اسیٹ انڈر مینجمنٹ) میں سالانہ 117 فیصد شاندار اضافہ ریکارڈ کر کے ترقی کے سفر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ کمپنی پاک قطر گروپ کا حصہ ہے، جو پاکستان میں اسلامی مالیاتی خدمات کا بانی اور صفِ اول کا ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ سنگِ میل کمپنی کی اس حیثیت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ وہ ملک کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اسلامی اثاثہ مینجمنٹ کمپنیوں میں شامل ہے۔ یہ ترقی اس کے شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کے تسلسل، مؤثر گورننس، منظم سرمایہ کاری فلسفے اور اخلاقی بنیاد پر دولت کے فروغ کے پختہ عزم کی عکاس ہے۔

پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کی اس غیر معمولی پیشرفت کا محرک اس کے متنوع فنڈز کی مسلسل بہترین کارکردگی، سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد اور انفرادی و ادارہ جاتی کلائنٹس پر مشتمل توسیع پاتی کسٹمر بیس ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں کمپنی نے اسلامی سرمایہ کاری اصولوں سے ہم آہنگ ویلیو پر مبنی مالیاتی مصنوعات متعارف کرا کر مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے۔

پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان شوکت نے کہا کہ کہ ہم اپنے سرمایہ کاروں کے اعتماد پر دل سے شکر گزار ہیں جس کی بدولت ہم اس شاندار ترقی کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم پائیدار اور شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں تاکہ اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی مالیاتی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔ پاک قطر میں ہمارا عزم ہے کہ ہم اسلامی اثاثہ مینجمنٹ کے شعبے میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار بنے رہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.