BR100 Increased By (0.4%)
BR30 Increased By (0.6%)
KSE100 Increased By (0.29%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.69 Increased By ▲ 0.25 (0.43%)
BIPL 25.35 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
BOP 34.26 Increased By ▲ 0.27 (0.79%)
CNERGY 8.14 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
DFML 20.86 Increased By ▲ 0.02 (0.1%)
DGKC 194.95 Increased By ▲ 1.98 (1.03%)
FABL 89.85 Increased By ▲ 0.06 (0.07%)
FCCL 53.30 Increased By ▲ 0.47 (0.89%)
FFL 18.01 Increased By ▲ 0.06 (0.33%)
GGL 19.62 Increased By ▲ 0.65 (3.43%)
HBL 286.20 Increased By ▲ 0.70 (0.25%)
HUBC 214.90 Increased By ▲ 0.52 (0.24%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.12 Increased By ▲ 0.10 (1.25%)
LOTCHEM 27.75 Decreased By ▼ -0.14 (-0.5%)
MLCF 87.00 Increased By ▲ 0.49 (0.57%)
OGDC 322.10 Increased By ▲ 2.14 (0.67%)
PAEL 39.70 Increased By ▲ 0.28 (0.71%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.23 (1.38%)
PIOC 268.50 Increased By ▲ 2.44 (0.92%)
PPL 228.79 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 34.80 Increased By ▲ 0.12 (0.35%)
SNGP 99.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 27.01 Increased By ▲ 0.41 (1.54%)
TELE 8.59 Increased By ▲ 0.31 (3.74%)
TPLP 8.64 Increased By ▲ 0.42 (5.11%)
TRG 69.50 Decreased By ▼ -0.21 (-0.3%)
UNITY 11.69 Increased By ▲ 0.02 (0.17%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
پاکستان

جوڑے کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار کرلیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

  • ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت ہو گئی ہے، سرفراز بگٹی
شائع July 20, 2025 اپ ڈیٹ July 20, 2025 10:22pm

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اتوار کو کہا کہ ایک جوڑے کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے دیگر ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ایک خاتون کے قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس نے عوامی سطح پر شدید ردعمل پیدا کیا۔ اطلاعات کے مطابق جوڑے کو اپنی مرضی سے شادی کرنے اور والدین کی رضامندی کے بغیر یہ قدم اٹھانے پر قتل کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے اس افسوسناک ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے تصدیق کی کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ واقعہ عیدالاضحیٰ سے چند روز قبل پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت ہو چکی ہے اور ریاست کی جانب سے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان خاتون کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

وزیراعلیٰ نے عزم ظاہر کیا کہ اس سنگین واقعے میں قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا اور عوام کو یقین دلایا کہ انصاف ضرور فراہم کیا جائے گا۔

ادھر کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا کہ متاثرہ خاندان کی جانب سے پولیس کو واقعے کی اطلاع نہ دینے کی وجہ سے مقدمہ ریاست کی طرف سے درج کیا گیا ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ ضلع واشک کے مَرگَٹ علاقے میں پیش آیا اور پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیموں نے علاقے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیوز اور تصاویر نادرا کو بھیج دی گئی ہیں اور گاڑیوں کی تصاویر محکمہ ایکسائز کو بھجوا دی گئی ہیں تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ اس کیس میں کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہ کریں۔

’صنفی بنیاد پر دہشت گردی‘

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جوڑے کے اس بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا۔ بلاول ہاؤس کے میڈیا سیل کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ اس گھناؤنے قتل میں ملوث افراد درندوں سے کم نہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

بلاول بھٹو نے امید ظاہر کی کہ مجرموں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ جرم کی سنگینی کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واضح طور پر صنفی بنیاد پر دہشت گردی ہے اور اسے بلوچستان حکومت کے لیے ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام عورتوں کو اپنی مرضی سے شادی کرنے کا حق دیتا ہے اور پاکستان کا آئین اس حق کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی جماعت کا منشور خواتین پر تشدد اور امتیازی سلوک کے لیے زیرو ٹالرنس پر مبنی ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے بھی اپنی مرضی سے شادی کرنے پر جوڑے کے قتل کی مذمت کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنی مرضی سے شادی کرنے پر نوجوان جوڑے کے قتل کی سخت مذمت کرتی ہوں۔

اس فعل کو ناقابلِ معافی جرم قرار دیتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے زور دیا کہ اس قسم کے گھناؤنے اقدامات دہشت گردی سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کا آئین خواتین کو اپنی زندگی کے فیصلے کرنے کا اختیار دیتے ہیں، اور معاشرے سے انفرادی آزادیوں کے احترام کی اپیل کی۔

Comments

Comments are closed.