BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)

علاقائی بحری رابطوں کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت 5 نجی کمپنیوں نے گوادر بندرگاہ کو خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک سے جوڑنے والی فیری سروس شروع کرنے کے لیے اپنی تجاویز وزارتِ بحری امور کو جمع کرائی ہیں۔ یہ بات وزارت بحری امور نے جمعہ کو بتائی ہے۔

یہ پیش رفت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران سامنے آئی، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کی۔ اجلاس میں مجوزہ فیری منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ان تجاویز کے تکنیکی، عملیاتی اور مالی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، جن کا مقصد پاکستان اور خلیجی ریاستوں کے درمیان براہِ راست بحری مسافر اور مال بردار سروس کا آغاز کرنا ہے۔

یہ اقدام وزارت کی یکم جولائی کو کی گئی اُس اعلان کے تسلسل میں ہے جس میں گوادر بندرگاہ کی عملی صلاحیت بڑھانے کے لیے نئی شپنگ لائنز اور علاقائی فیری روابط قائم کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔

مجوزہ فیری سروس کے ذریعے ایک کم لاگت اور موثر سفری و تجارتی راستہ میسر آئے گا، جس سے خاص طور پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور سرحدی علاقوں میں تجارت کرنے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر جنید انور چوہدری نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جنہوں نے منصوبے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اپنے صوبے میں سماجی و معاشی ترقی کے امکانات کو اجاگر کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ یہ فیری سروس نہ صرف پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان رابطے کو مضبوط کرے گی بلکہ گوادر کو خطے میں ایک اہم بحری مرکز کے طور پر ابھارنے میں مدد دے گی۔ انہوں نے اس منصوبے کی اسٹریٹجک اور معاشی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس کا اختتام اس ہدایت کے ساتھ ہوا کہ منصوبے کے تمام ریگولیٹری اور لاجسٹک تقاضوں کا جائزہ مکمل کیا جائے تاکہ عملدرآمد کے مرحلے میں منصوبہ کسی رکاوٹ کے بغیر آگے بڑھ سکے۔

Comments

Comments are closed.