لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جمعہ کے روز چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دفاعی تعاون میں اضافے کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں نے دفاعی صنعتی شعبے میں تعاون اور ابھرتے ہوئے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے تکنیکی مہارت کے تبادلے پر اتفاق کیا۔
اس سے قبل، لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر کو جی ایچ کیو میں پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کر کے استقبال کیا۔ انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستانی فوجیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔


Comments
Comments are closed.