اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 ملین ڈالر اضافہ، مجموعی مالیت 14.53 ارب ڈالر ہوگئی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 11 جولائی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان ذخائر کی مالیت 14.53 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
ایس بی پی کے بیان کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے مائع ذخائر 19.96 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص ذخائر 5.43 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ”11 جولائی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 23 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 14,525.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئے۔“
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر تین سال بعد پہلی بار 20 ارب ڈالر کی حد عبور کر گئے تھے، جس کی وجہ 1.94 ارب ڈالر کی مضبوط بیرونی آمدنی تھی۔


Comments
Comments are closed.