BR100 Increased By (0.89%)
BR30 Increased By (1.25%)
KSE100 Increased By (0.66%)
KSE30 Increased By (0.7%)
BAFL 58.67 Increased By ▲ 0.23 (0.39%)
BIPL 25.43 Increased By ▲ 0.23 (0.91%)
BOP 34.50 Increased By ▲ 0.51 (1.5%)
CNERGY 8.15 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.98 Increased By ▲ 0.14 (0.67%)
DGKC 196.16 Increased By ▲ 3.19 (1.65%)
FABL 89.99 Increased By ▲ 0.20 (0.22%)
FCCL 53.35 Increased By ▲ 0.52 (0.98%)
FFL 18.15 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
GGL 19.05 Increased By ▲ 0.08 (0.42%)
HBL 287.25 Increased By ▲ 1.75 (0.61%)
HUBC 215.50 Increased By ▲ 1.12 (0.52%)
HUMNL 10.80 Decreased By ▼ -0.08 (-0.74%)
KEL 8.16 Increased By ▲ 0.14 (1.75%)
LOTCHEM 28.07 Increased By ▲ 0.18 (0.65%)
MLCF 87.49 Increased By ▲ 0.98 (1.13%)
OGDC 322.69 Increased By ▲ 2.73 (0.85%)
PAEL 40.16 Increased By ▲ 0.74 (1.88%)
PIBTL 17.16 Increased By ▲ 0.49 (2.94%)
PIOC 272.00 Increased By ▲ 5.94 (2.23%)
PPL 230.10 Increased By ▲ 1.92 (0.84%)
PRL 34.94 Increased By ▲ 0.26 (0.75%)
SNGP 99.49 Increased By ▲ 0.31 (0.31%)
SSGC 26.88 Increased By ▲ 0.28 (1.05%)
TELE 8.66 Increased By ▲ 0.38 (4.59%)
TPLP 8.72 Increased By ▲ 0.50 (6.08%)
TRG 70.17 Increased By ▲ 0.46 (0.66%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
مارکٹس

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی کمی

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے...
شائع July 17, 2025 اپ ڈیٹ July 17, 2025 04:52pm

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی تنزلی سے 284.97 روپے پر جاپہنچا۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 284.96 پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو امریکی ڈالر کمزور دکھائی دیا کیونکہ ایسی خبریں سامنے آئیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کو برطرف کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس سے امریکی منڈیوں پر اعتماد متاثر ہوا۔

اگرچہ ٹرمپ نے چیئرمین جیروم پاول کو برطرف کرنے کی خبروں کی تردید کی، لیکن انہوں نے اس امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا اور ایک بار پھر مرکزی بینک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں کمی آنی چاہیے۔

سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ اگر پاول کو ان کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہٹایا گیا (جو مئی 2026 تک ہے)، تو اس سے امریکی مالیاتی نظام اور ڈالر کی محفوظ کرنسی کے طور پر ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ کافی عرصے سے پاول پر تنقید کرتے آئے ہیں کہ وہ شرح سود کم نہیں کر رہے، جبکہ ان کے مطابق یہ ایک فیصد یا اس سے بھی کم ہونی چاہیے۔

ڈالر انڈیکس، جو امریکی کرنسی کو دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں جانچتا ہے، بدھ کے روز 0.3 فیصد کمی کے بعد جمعرات کو معمولی تبدیلی کے ساتھ 98.384 پر رہا۔

ڈالر 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 148.14 ین پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو کہ گزشتہ رات 0.6 فیصد کمی کے بعد بحالی ظاہر کرتا ہے۔

یورو 0.01 فیصد کمی کے ساتھ 1.1632 ڈالر پر رہا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1.3409 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔ سرمایہ کاروں کی نظریں یکم اگست کی ڈیڈ لائن پر مرکوز ہیں، جب کئی تجارتی شراکت داروں پر بلند ٹیرف نافذ ہونے والے ہیں۔

تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو ابتدائی تجارتی سیشن میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے گزشتہ سیشن کے نقصانات کا ازالہ ہوا۔ اس بہتری کی وجہ دنیا کے بڑے تیل درآمد کنندگان کی جانب سے توقع سے بہتر معاشی اعداد و شمار اور تجارتی کشیدگی میں کمی کے آثار بتائے جا رہے ہیں۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 27 سینٹس (0.39 فیصد) اضافے کے ساتھ 68.79 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہے تھے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 31 سینٹس (0.47 فیصد) اضافے کے ساتھ 66.69 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

یہ ایک انٹرا ڈے اپ ڈیٹ ہے۔

Comments

Comments are closed.