BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ مویشی منڈیوں میں عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے 64,553 آن لائن ادائیگیاں کی گئیں، جن کی کل مالیت 4.656 ارب روپے تھی۔ عید رواں سال جون کے پہلے ہفتے میں منائی گئی ہے۔

حجم اور رقم دونوں کے اعتبار سے آن لائن لین دین میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال عیدالاضحیٰ 2024 کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، جب خریداروں اور فروخت کنندگان نے مجموعی طور پر صرف 13,000 ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی تھیں جن کی مالیت 560 ملین روپے تھی، جیسا کہ مرکزی بینک نے اس سال کے آغاز میں جاری کردہ بیان میں بتایا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق آن لائن لین دین میں اضافہ مرکزی بینک کی ’گو کیش لیس‘ مہم کا نتیجہ ہے جو 2025 میں مویشی منڈیوں کے لیے چلائی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ”24 شراکت دار بینکوں کی شرکت سے یہ مہم پاکستان کے 54 بڑے مویشی منڈیوں میں کامیابی سے چلائی کی گئی۔“

گو کیش لیس مہم کی حمایت میں اسٹیٹ بینک نے وقتی طور پر روزانہ کی حد بندی ختم کر دی تھی اور برانچ لیس بینکنگ لیول-1 اکاؤنٹس، آسان اکاؤنٹ/آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ، اور مرچنٹ اکاؤنٹس کے لیے ماہانہ حد 5 لاکھ روپے تک بڑھا دی گئی تھی (19 مئی سے 15 جون 2025 تک)۔

یہ مہم عیدالاضحیٰ سے پہلے (20 مئی تا 6 جون) شروع کی گئی تھی جس کا مقصد ڈیجیٹل مالی خدمات کو فروغ دینا اور شہری مویشی منڈیوں میں نقد لین دین پر انحصار کم کرنا تھا۔

مرکزی بینک نے مزید کہا کہ اس مہم کو خریداروں اور فروخت کنندگان میں بہت سراہا گیا ہے کیونکہ اس سے ان کا نقد پر انحصار کم ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) نے بدھ کے روز کراچی میں ایک تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا، جس میں ’گو کیش لیس اِن کیٹل مارکیٹس‘ مہم 2025 میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بینکوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔

مہم کے علاقائی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اسٹیٹ بینک کے علاقائی دفاتر نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں شریک بینکوں کے لیے اعزازی تقریبات کا اہتمام کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام جدید معیشتوں میں شفافیت، فراڈ کے خطرے میں کمی اور محفوظ، سہل اور جامع مالیاتی رسائی کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ گو کیش لیس جیسی مہمات عوام کے اعتماد کو بڑھانے اور مویشی خریداروں و فروخت کنندگان سمیت وسیع تر صارفین میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہیں۔

Comments

Comments are closed.