BR100 Decreased By (-0.42%)
BR30 Increased By (0.43%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.49%)
BAFL 59.37 Increased By ▲ 0.35 (0.59%)
BIPL 27.22 Increased By ▲ 0.05 (0.18%)
BOP 35.19 Decreased By ▼ -1.27 (-3.48%)
CNERGY 12.88 Increased By ▲ 0.94 (7.87%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.05 (0.27%)
DGKC 219.00 Increased By ▲ 0.97 (0.44%)
FABL 100.15 Decreased By ▼ -0.25 (-0.25%)
FCCL 57.98 Increased By ▲ 0.62 (1.08%)
FFL 16.49 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
GGL 24.40 Decreased By ▼ -0.22 (-0.89%)
HBL 323.01 Decreased By ▼ -1.61 (-0.5%)
HUBC 220.40 Decreased By ▼ -5.24 (-2.32%)
HUMNL 10.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.83%)
KEL 7.38 Increased By ▲ 0.06 (0.82%)
LOTCHEM 26.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.66%)
MLCF 103.85 Increased By ▲ 1.78 (1.74%)
OGDC 321.05 Increased By ▲ 1.86 (0.58%)
PAEL 43.75 Decreased By ▼ -0.13 (-0.3%)
PIBTL 16.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.65%)
PIOC 277.29 Increased By ▲ 2.45 (0.89%)
PPL 223.35 Increased By ▲ 1.80 (0.81%)
PRL 66.82 Increased By ▲ 3.07 (4.82%)
SNGP 103.58 Decreased By ▼ -0.21 (-0.2%)
SSGC 27.23 Decreased By ▼ -0.05 (-0.18%)
TELE 8.70 Increased By ▲ 0.08 (0.93%)
TPLP 15.74 Increased By ▲ 0.76 (5.07%)
TRG 61.17 Decreased By ▼ -2.12 (-3.35%)
UNITY 12.02 Increased By ▲ 0.51 (4.43%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.01 (0.81%)

عالمی منڈی میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جس کی وجہ امریکہ اور چین — دنیا کے دو بڑے صارفین — میں موسم گرما کے دوران مضبوط طلب کی توقعات تھیں تاہم تجزیہ کاروں کی وسیع تر معاشی صورتحال سے متعلق محتاط رائے نے اس اضافے کو محدود رکھا۔

برینٹ کروڈ کے سودے 13 سینٹ یعنی 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ فی بیرل 68.84 ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کے سودے 25 سینٹ یعنی 0.4 فیصد بڑھ کر 66.77 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔

یہ اضافہ گزشتہ دو دن کی گراوٹ کو پلٹنے کا باعث بنا کیونکہ مارکیٹ نے اس خدشے کو کم اہمیت دی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر ٹیرف کی دھمکی کے بعد سپلائی میں کوئی بڑی رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔

بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک سال کی دوسری ششماہی میں بہتر معاشی نمو کے آثار کی جانب اشارہ کر رہے ہیں جبکہ چین سے موصولہ اعداد و شمار مسلسل معاشی بہتری کو ظاہر کرتے ہیں۔

ایل ایس ای جی کے تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں کہا کہ موسمی لحاظ سے مضبوط طلب اس وقت تیل کی قیمتوں کو اوپر لے جانے کا سبب بن رہی ہے کیونکہ گرمیوں میں سفر اور صنعتی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

پٹرول کی کھپت میں اضافہ، خصوصاً امریکہ میں فورتھ آف جولائی کی تعطیلات کے دوران ایندھن کی مضبوط طلب کی عکاسی کرتا ہے جس سے ذخائر میں اضافے اور ٹیرف سے متعلق خدشات جیسے منفی دباؤ کو متوازن کرنے میں مدد ملی ہے۔

چین کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوا کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی نمو سست ضرور ہوئی لیکن اندازوں سے کم، جس کی ایک وجہ امریکی ٹیرف سے بچنے کے لیے درآمدات اور پیداوار میں پیشگی اضافہ تھا۔ اس سے دنیا کے سب سے بڑے خام تیل درآمد کنندہ ملک کی معیشت سے متعلق کچھ خدشات میں کمی آئی۔

اعدادوشمار سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جون میں چین کی خام تیل کی پراسیسنگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.5 فیصد بڑھ گئی جو ایندھن کی مضبوط طلب کی نشاندہی کرتا ہے۔

تاہم کچھ تجزیہ کاروں نے قیمتوں میں اس بحالی کو عارضی قرار دیا ہے۔

فلپ نووا کی سینئر مارکیٹ تجزیہ کار پریانکا سچدیوا نے کہا کہ دو غیر مستحکم سیشنز کے بعد خام تیل کی منڈی میں جو استحکام آیا ہے وہ کسی بنیادی معاشی تبدیلی کے بجائے معمولی تکنیکی تصحیح کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو امریکا میں مہنگائی اور سود کی شرح سے متعلق توقعات پر نظر رکھنی چاہیے کیونکہ ٹرمپ کی جانب سے وسیع تر ٹیرف کے لیے مسلسل دباؤ مہنگائی کا باعث بن سکتا ہے اور درمیانی مدت میں ایندھن کی طلب کو کمزور کرسکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.