BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)

وفاقی حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) نے منگل کے روز چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور مارکیٹ میں بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس میں پی ایس ایم اے کی قیادت اور وزارت کے سینئر حکام شریک ہوئے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی قیمتوں پر کنٹرول کی کوششوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مقررہ ایکس مل نرخ پر چینی فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ فریقین کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا کہ قیمت میں اس کمی کے اثرات آئندہ دو سے تین روز میں پرچون مارکیٹ میں واضح طور پر نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

وفاقی وزیر رانا تنویز حسین نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ پرچون قیمتوں کے نفاذ کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا اور ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام اور چینی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مؤثر نظام وضع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے عوامی مفاد کو اولین ترجیح دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے شوگر انڈسٹری کے ساتھ قریبی رابطہ مسلسل جاری رکھا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.