BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو گزشتہ شب طبیعت ناساز ہونے پر لندن کے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد مختلف طبی تشخیصی ٹیسٹ تجویز کیے ہیں، پارٹی رہنماؤں نے تصدیق کی ہے۔

لندن میں مقیم ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ عزیزآبادی کے مطابق جمعہ کو اسپتال میں الطاف حسین کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد خون کے ٹیسٹ، ای سی جی، سی ٹی اسکین، ایکس رے اور الٹراساؤنڈ سمیت متعدد تشخیصی ٹیسٹ تجویز کیے گئے۔

مصطفیٰ عزیزآبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں لکھا کہ ”الطاف حسین ایک طویل عرصے سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، جس کی وجوہات میں ملکی و بین الاقوامی جغرافیائی سیاسی حالات، لندن میں جاری قانونی مقدمات اور مالی مشکلات شامل ہیں۔“

ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ عزیزآبادی نے بتایا ہے کہ الطاف حسین کے علاج کے لیے ڈاکٹروں نے خون کی منتقلی (بلڈ ٹرانسفیوژن) بھی تجویز کی ہے اور جزوی طور پر خون چڑھایا جا چکا ہے۔

انہوں نے عوام سے الطاف حسین کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ان کی صحت کے حوالے سے ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔“

گزشتہ شب سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں مصطفیٰ عزیزآبادی نے کہا تھا کہ الطاف حسین کو شدید علالت کے باعث لندن کے اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ان کے متعدد طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

۔

مصطفیٰ عزیزآبادی نے مزید کہا ہے کہ الطاف حسین کو ڈاکٹر کی سفارش پر اسپتال داخل کیا گیا کیونکہ ان کی طبیعت گزشتہ شب بگڑ گئی تھی۔

الطاف حسین 1992 سے لندن میں خود ساختہ جلاوطنی میں رہ رہے ہیں۔ وہ طویل عرصے تک پاکستانی سیاست میں سرگرم رہے اور فون کالز کے ذریعے تقریریں اور پیغامات جاری کرتے رہے تاہم 2015 میں ان پر سنگین الزامات عائد ہونے کے بعد انہیں مطلوب قرار دے دیا گیا۔

۔

۔

Comments

Comments are closed.