BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ 9 پیسے کی تنزلی سے 284.56 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو روپیہ 284.47 پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر ڈالر جمعرات کو اپنی دو ہفتے کی بلند ترین سطح سے مزید نیچے آ گیا کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ تجارتی پابندیاں عالمی مارکیٹوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں، تاہم برازیل میں صورتحال مختلف رہی، جہاں 50 فیصد ٹیکس کی دھمکی کے بعد برازیلین رئیل کی قدر راتوں رات 2.8 فیصد تک گرگئی۔

امریکی ڈالر پر مزید دباؤ اُس وقت آیا جب بدھ کو 10 سالہ ٹریژری بانڈز کی کامیاب نیلامی کے بعد امریکی ٹریژری ییلڈز میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ اس پیش رفت نے اُس ”سیل امریکہ“ بیانیے کی شدت کو کم کیا، جس کے تحت رواں سال کے آغاز میں ٹریژری بانڈز، ڈالر اور وال اسٹریٹ اسٹاکس تینوں کو بڑے پیمانے پر فروخت کیا گیا تھا۔

مجموعی طور پر سرمایہ کار خطرے سے بھرپور اثاثوں کی جانب راغب دکھائی دیے کیونکہ سب سے نقصان دہ ٹیرف اقدامات کے امکانات کم ہوتے نظر آئے۔ اس رجحان نے نہ صرف نیوڈیا کو 4 ٹریلین ڈالر مالیت حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا اسٹاک بنا دیا، بلکہ کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کو بھی نئی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا، جو 112,000 ڈالر کی حد کے قریب پہنچ گیا۔

امریکی ڈالر انڈیکس جو ڈالر کی قدر کو 6 بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں پرکھتا ہے، جمعرات کو 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 97.286 پر آ گیا۔ یہ کمی بدھ کی 0.2 فیصد گراوٹ کے بعد دیکھی گئی، اسی دن جب انڈیکس نے 97.837 کی سطح تک پہنچ کر 25 جون کے بعد بلند ترین سطح حاصل کی، تاہم بعد میں رفتار کھو بیٹھا۔

Comments

Comments are closed.