BR100 Increased By (0.68%)
BR30 Increased By (0.95%)
KSE100 Increased By (0.54%)
KSE30 Increased By (0.59%)
BAFL 58.74 Increased By ▲ 0.30 (0.51%)
BIPL 25.44 Increased By ▲ 0.24 (0.95%)
BOP 34.55 Increased By ▲ 0.56 (1.65%)
CNERGY 8.14 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
DFML 20.98 Increased By ▲ 0.14 (0.67%)
DGKC 195.51 Increased By ▲ 2.54 (1.32%)
FABL 89.58 Decreased By ▼ -0.21 (-0.23%)
FCCL 53.40 Increased By ▲ 0.57 (1.08%)
FFL 18.06 Increased By ▲ 0.11 (0.61%)
GGL 19.36 Increased By ▲ 0.39 (2.06%)
HBL 286.75 Increased By ▲ 1.25 (0.44%)
HUBC 215.50 Increased By ▲ 1.12 (0.52%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.09 Increased By ▲ 0.07 (0.87%)
LOTCHEM 27.85 Decreased By ▼ -0.04 (-0.14%)
MLCF 87.35 Increased By ▲ 0.84 (0.97%)
OGDC 323.10 Increased By ▲ 3.14 (0.98%)
PAEL 39.86 Increased By ▲ 0.44 (1.12%)
PIBTL 17.03 Increased By ▲ 0.36 (2.16%)
PIOC 270.05 Increased By ▲ 3.99 (1.5%)
PPL 229.99 Increased By ▲ 1.81 (0.79%)
PRL 34.89 Increased By ▲ 0.21 (0.61%)
SNGP 99.37 Increased By ▲ 0.19 (0.19%)
SSGC 26.88 Increased By ▲ 0.28 (1.05%)
TELE 8.62 Increased By ▲ 0.34 (4.11%)
TPLP 8.64 Increased By ▲ 0.42 (5.11%)
TRG 69.87 Increased By ▲ 0.16 (0.23%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ معمولی تنزلی کا شکار رہا اور اس کی قدر میں 0.07 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 283.95 پر بند ہو، جو پچھلے بند ہونے والے نرخ کے مقابلے میں 19 پیسے کی کمی ہے۔

پیر کو امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپیہ 283.76 پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ منگل کو بینکوں کی تعطیل کے باعث انٹربینک مارکیٹ بند تھی۔

عالمی سطح پر بدھ کو ڈالر فروری 2022 کے بعد کی کم ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ سرمایہ کار فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کے محتاط اور نرم رویے کے اشاروں کے ساتھ ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ اخراجاتی بل کے ممکنہ اثرات پر غور کررہے ہیں۔

امریکی ڈالر (گرین بیک) یورو کے مقابلے میں ستمبر 2021 کے بعد کی کم ترین سطح کے قریب رہا جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں یہ جنوری 2015 کے بعد کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

منگل کو یورپی سینٹرل بینک کی سالانہ کانفرنس میں چیئرمین جیروم پاول نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ فیڈرل ریزرو شرحِ سود میں مزید کمی کے حوالے سے محتاط اور تدریجی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔ تاہم انہوں نے رواں ماہ ہونے والے اجلاس میں کمی کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر آئندہ آنے والے معاشی اعدادوشمار پر منحصر ہوگا۔

یہ صورتحال جمعرات کو جاری ہونے والی ماہانہ نان فارم پے رولز رپورٹ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیتی ہے کیونکہ اس کے نتائج شرحِ سود میں ممکنہ کمی کے فیصلے پر براہِ راست اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

امریکی لیبر مارکیٹ کی مضبوطی کے اشارے کے بعد منگل کو ڈالر کی قدر میں معمولی بحالی دیکھی گئی جو دن کے کم ترین سطح سے کچھ اوپر آ گیا۔

امریکی ڈالر انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ 96.677 پر آ گیا، تاہم یہ رات گئے کی کم ترین سطح 96.373 سے زیادہ دور نہیں گیا۔

مارکیٹیں صدر ٹرمپ کے مجوزہ بھاری بھرکم ٹیکس اور اخراجاتی بل پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جو کہ قومی قرضے میں 3.3 کھرب ڈالر تک کا اضافہ کرسکتا ہے۔

یہ بل، جسے امریکی سینیٹ سے منظور کیا جا چکا ہے، اب حتمی منظوری کے لیے ایوانِ نمائندگان کو بھیجا جائے گا۔

تیل کی قیمتیں، جو کرنسی کی قدر کے موازنہ کا ایک اہم اشارہ ہیں، بدھ کو تقریباً مستحکم رہیں کیونکہ مارکیٹیں آئندہ ماہ بڑی پیداوار کرنے والے ممالک کی جانب سے زیادہ سپلائی کی توقعات، امریکی ڈالر کی نرم پوزیشن اور امریکہ کی مخلوط اقتصادی و مارکیٹ صورتحال کا تجزیہ کر رہی تھیں۔

برینٹ کروڈ تیل کی قیمت عالمی وقت کے مطابق صبح 03:45 پر فی بیرل 67.13 ڈالر پر 2 سینٹ کے معمولی اضافے کے ساتھ رہی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت ایک سینٹ کمی کے ساتھ 65.44 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 25 جون سے اب تک 69.05 ڈالر فی بیرل کی بلند ترین اور 66.34 ڈالر کی کم ترین سطح کے درمیان تجارت کرتی رہی، کیونکہ مشرق وسطیٰ کے تیل پیدا کرنے والے خطے میں سپلائی کے خدشات ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد کم ہو گئے ہیں۔

بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ قیمت خرید 283.95 روپے اور قیمت فروخت 284.15 روپے ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

Comments are closed.