BR100 Increased By (3.36%)
BR30 Increased By (3.5%)
KSE100 Increased By (3.13%)
KSE30 Increased By (3.24%)
BAFL 60.71 Increased By ▲ 1.91 (3.25%)
BIPL 24.57 Increased By ▲ 0.48 (1.99%)
BOP 31.95 Increased By ▲ 1.01 (3.26%)
CNERGY 11.45 Decreased By ▼ -0.65 (-5.37%)
DFML 16.14 Increased By ▲ 0.41 (2.61%)
DGKC 212.45 Increased By ▲ 12.04 (6.01%)
FABL 94.70 Increased By ▲ 2.79 (3.04%)
FCCL 63.49 Increased By ▲ 5.44 (9.37%)
FFL 13.98 Increased By ▲ 0.63 (4.72%)
GGL 19.56 Increased By ▲ 0.32 (1.66%)
HBL 311.74 Increased By ▲ 11.85 (3.95%)
HUBC 209.71 Increased By ▲ 8.10 (4.02%)
HUMNL 8.97 Increased By ▲ 0.34 (3.94%)
KEL 6.23 Increased By ▲ 0.12 (1.96%)
LOTCHEM 24.82 Increased By ▲ 0.39 (1.6%)
MLCF 106.90 Increased By ▲ 6.86 (6.86%)
OGDC 316.98 Increased By ▲ 4.09 (1.31%)
PAEL 34.80 Increased By ▲ 1.32 (3.94%)
PIBTL 13.80 Increased By ▲ 0.61 (4.62%)
PIOC 278.90 Increased By ▲ 16.61 (6.33%)
PPL 228.49 Increased By ▲ 10.53 (4.83%)
PRL 77.45 Decreased By ▼ -8.10 (-9.47%)
SNGP 94.19 Increased By ▲ 2.23 (2.42%)
SSGC 23.80 Increased By ▲ 1.20 (5.31%)
TELE 7.32 Increased By ▲ 0.17 (2.38%)
TPLP 13.79 Increased By ▲ 0.43 (3.22%)
TRG 54.44 Increased By ▲ 1.03 (1.93%)
UNITY 8.63 Increased By ▲ 0.58 (7.2%)
WTL 1.02 No Change ▼ 0.00 (0%)

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز پاکستان ایئر فورس کے ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ (اے ڈبلیو سی آئی) کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسلح افواج کے درمیان مشترکہ عملی تیاری اور تزویراتی اشتراکِ عمل کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف کی آمد پر ایئر وائس مارشل راشد حبیب، صدر ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ نے ان کا استقبال کیا۔

نیول چیف نے ادارے میں فراہم کی جانے والی علمی مہارت اور پیشہ ورانہ تربیت کو سراہتے ہوئے اسے مستقبل کی عسکری قیادت کو بدلتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے میں کلیدی قرار دیا۔

ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ جنگی تیاری جدید دور کی جنگ میں کامیابی کی بنیاد ہے، خاص طور پر مشرقی محاذ پر حالیہ پیش رفت کے تناظر میں۔

ایڈمرل نوید اشرف نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی زیرِ نگرانی پاک فضائیہ نے جدید ٹیکنالوجی کے انضمام کے ذریعے غیرمعمولی پیش رفت کی ہے، جس سے نہ صرف آپریشنل تیاری میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے بلکہ خطے میں دفاعی توازن کو نئی شکل بھی دی ہے۔

جدید بحری جنگی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی سطحی، زیرِ سطح اور فضائی تمام عملی جہتوں میں جنگی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے وہ ایک زیادہ چست، موثر اور طاقتور بحری قوت کے طور پر ابھری ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے مربوط قومی دفاع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تینوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس سلسلے میں انہوں نے پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے درمیان مشترکہ اور مربوط جنگی مشقوں کے باقاعدہ انعقاد کا اعلان کیا تاکہ باہمی ہم آہنگی اور تزویراتی ہم کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے جنگ میں ٹیکنالوجی کی تیزی سے بدلتی نوعیت، خاص طور پر بغیر پائلٹ فضائی نظام ( یو اے ایس) کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا۔ اس تناظر میں انہوں نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (این اے ایس ٹی پی) اور پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (پی ایم ایس ٹی پی) کے مابین اسٹریٹجک اشتراک کا اعلان کیا، جس کا مقصد ملکی سطح پر یو اے ایس ٹیکنالوجی کی تیاری اور دفاعی شعبے میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے خودانحصاری کو فروغ دینا ہے۔

ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ ایک ممتاز تعلیمی ادارہ ہے جہاں پاکستان اور دوست ممالک کے مڈ کیریئر افسران کو مستقبل میں قیادت اور اسٹاف کے کرداروں کے لیے اعلیٰ تربیت دی جاتی ہے۔

یہ ادارہ ایک ہمہ جہت نصاب پیش کرتا ہے، جس میں 100 سے زائد موضوعاتی ماہرین ، جن میں سفارت کار، ماہرین تعلیم، سائنس دان، قانونی ماہرین اور سینئر عسکری و سول قیادت شامل ہے، طلبہ کو تزویراتی، عملی اور جغرافیائی سیاسی منظرنامے کی مکمل آگہی فراہم کرتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.