پاکستان
اوگرا نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ کر دیا
- رعایت یافتہ ( پروٹیکٹڈ) گھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کر دیے گئے
حکومتِ پاکستان نے اتوار کے روز گھریلو صارفین کے لیے گیس کے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے جو یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق رعایت یافتہ (پروٹیکٹڈ) صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کر دیے گئے ہیں۔
جب کہ غیر رعایت یافتہ (نان پروٹیکٹڈ) صارفین، جن کا ماہانہ استعمال 1.5 ایچ ایم مکعب میٹر تک ہے، اب 1,000 روپے کے بجائے 1,500 روپے فکسڈ چارجز ادا کریں گے۔

ایسے غیر رعایت یافتہ ( نان پروٹیکٹڈ ) گھریلو صارفین جن کا ماہانہ گیس استعمال 1.5 مکعب ہیکٹو میٹر سے تجاوز کرتا ہے، ان کے لیے فکسڈ چارجز 2,000 روپے سے بڑھا کر 3,000 روپے کر دیے گئے ہیں۔


Comments
Comments are closed.