BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Increased By (0.14%)
KSE100 Increased By (0.02%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 57.69 Decreased By ▼ -0.47 (-0.81%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.69 Increased By ▲ 0.58 (4.42%)
DFML 18.34 Decreased By ▼ -0.06 (-0.33%)
DGKC 215.55 Increased By ▲ 1.89 (0.88%)
FABL 99.00 Decreased By ▼ -0.56 (-0.56%)
FCCL 57.50 Decreased By ▼ -0.56 (-0.96%)
FFL 16.42 Increased By ▲ 0.19 (1.17%)
GGL 23.99 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
HBL 333.75 Decreased By ▼ -4.41 (-1.3%)
HUBC 213.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.17%)
HUMNL 10.59 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
KEL 7.40 Decreased By ▼ -0.03 (-0.4%)
LOTCHEM 27.50 Decreased By ▼ -0.17 (-0.61%)
MLCF 101.88 Decreased By ▼ -0.87 (-0.85%)
OGDC 318.30 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 42.78 Decreased By ▼ -0.32 (-0.74%)
PIBTL 16.66 Increased By ▲ 0.03 (0.18%)
PIOC 274.01 Increased By ▲ 1.01 (0.37%)
PPL 230.50 Increased By ▲ 1.05 (0.46%)
PRL 76.40 Increased By ▲ 5.60 (7.91%)
SNGP 102.00 Decreased By ▼ -2.58 (-2.47%)
SSGC 27.05 Decreased By ▼ -0.36 (-1.31%)
TELE 8.55 Increased By ▲ 0.02 (0.23%)
TPLP 15.54 Decreased By ▼ -0.22 (-1.4%)
TRG 59.99 Decreased By ▼ -0.30 (-0.5%)
UNITY 11.45 Decreased By ▼ -0.27 (-2.3%)
WTL 1.22 Increased By ▲ 0.02 (1.67%)
پاکستان

شمالی وزیرستان میں بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا خودکش حملہ، 13 جوان شہید، آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر کئے گئے ایک ہولناک خودکش حملے میں 13 جوان...
شائع اپ ڈیٹ

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر کئے گئے ایک ہولناک خودکش حملے میں 13 جوان شہید اور 3 شہری زخمی ہو گئے، جن میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے اس حملے کو ”بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی“ قرار دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بھارت پر براہِ راست الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے مبینہ طور پر اپنے آلۂ کار ”فتنہ الخوارج“ کے ذریعے یہ بزدلانہ حملہ کروایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ابتدائی طور پر خودکش حملہ آور کی گاڑی کو روکا اور اس کے منصوبے کو ناکام بنایا تاہم حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی قافلے کی ایک مرکزی فوجی گاڑی سے ٹکرا دی، جس سے بھاری جانی نقصان ہوا۔

جوابی کارروائی میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ علاقے میں باقی ماندہ عناصر کی سرکوبی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

بیان کے مطابق شہداء میں شامل اہلکاروں کے نام اور تفصیلات میں، صوبیدار زاہد اقبال (45 سال، ضلع کرک) حوالدار سہراب خان (39 سال، ضلع نصیرآباد)، حوالدار میاں یوسف (41 سال، ضلع بونیر)، نائیک خطاب شاہ (34 سال، ضلع لوئر دیر)،لانس نائیک اسماعیل (32 سال، ضلع نصیرآباد)، سپاہی روحیل (30 سال، ضلع میرپور خاص)، سپاہی محمد رمضان (33 سال، ضلع ڈیرہ غازی خان)، سپاہی نواب (30 سال، ضلع کوئٹہ)، سپاہی زبیر احمد (24 سال، ضلع نصیرآباد)، سپاہی محمد سخی (31 سال، ضلع ڈیرہ غازی خان)، سپاہی ہاشم عباسی (20 سال، ضلع ایبٹ آباد)، سپاہی مدثر اعجاز (25 سال، ضلع لیّہ)، سپاہی منظر علی (23 سال، ضلع مردان) شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اور افواجِ پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے اور اس قسم کے حملے ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.