عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کے اضافے سے 3343 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا ایک ہزار 335 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114 روپے کے اضافے سے3 لاکھ 5 ہزار 212 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 54 ہزار665 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی فی تولہ قیمت 86 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 850 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.