BR100 Increased By (1.26%)
BR30 Increased By (1.3%)
KSE100 Increased By (1.12%)
KSE30 Increased By (1.15%)
BAFL 57.88 Increased By ▲ 0.68 (1.19%)
BIPL 27.30 Increased By ▲ 0.41 (1.52%)
BOP 34.42 Increased By ▲ 0.73 (2.17%)
CNERGY 10.95 Increased By ▲ 0.34 (3.2%)
DFML 18.50 Increased By ▲ 0.45 (2.49%)
DGKC 211.50 Increased By ▲ 1.60 (0.76%)
FABL 101.20 Increased By ▲ 2.25 (2.27%)
FCCL 54.34 Increased By ▲ 0.60 (1.12%)
FFL 16.88 Increased By ▲ 0.42 (2.55%)
GGL 23.96 Increased By ▲ 0.14 (0.59%)
HBL 305.50 Increased By ▲ 3.08 (1.02%)
HUBC 222.19 Increased By ▲ 3.25 (1.48%)
HUMNL 10.74 Increased By ▲ 0.20 (1.9%)
KEL 7.44 Increased By ▲ 0.16 (2.2%)
LOTCHEM 30.07 Increased By ▲ 0.42 (1.42%)
MLCF 97.00 Increased By ▲ 0.64 (0.66%)
OGDC 321.40 Increased By ▲ 3.18 (1%)
PAEL 42.52 Increased By ▲ 0.75 (1.8%)
PIBTL 17.00 Increased By ▲ 0.19 (1.13%)
PIOC 299.90 Increased By ▲ 3.28 (1.11%)
PPL 223.30 Increased By ▲ 3.13 (1.42%)
PRL 52.80 Increased By ▲ 3.75 (7.65%)
SNGP 107.00 Increased By ▲ 0.87 (0.82%)
SSGC 29.53 Increased By ▲ 0.39 (1.34%)
TELE 8.94 Increased By ▲ 0.12 (1.36%)
TPLP 12.80 Increased By ▲ 0.29 (2.32%)
TRG 60.86 Increased By ▲ 0.64 (1.06%)
UNITY 10.20 Increased By ▲ 0.18 (1.8%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)
پاکستان

پاکستان کا ایران اور اسرائیل سے جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ

پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ...
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جنگ بندی پر مکمل طور پر عمل کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم خطے میں مکالمے اور سفارت کاری کی بحالی کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا یقین ہے کہ خطے میں امن و استحکام صرف اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں کی سختی سے پاسداری اور طاقت کے استعمال سے گریز کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

سفیر شفقت علی خان نے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس حوالے سے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہ پیش رفت الگ الگ بیانات میں اس وقت ظاہر کی جب ایران نے گزشتہ اتوار کو امریکہ کی جانب سے اصفہان، نطنز اور فردو میں تین جوہری تنصیبات پر حملے کے جواب میں قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے تھے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.