BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایران پر حالیہ امریکی حملوں کی شدید مذمت کی اور خبردار کیا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ امریکی حملوں میں وہ تنصیبات نشانہ بنی ہیں جو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای آئی) کی نگرانی اور سیکورٹی میں آتی ہیں۔ انہوں نے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور عالمی ایجنسی کے منشور کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ حملے اسرائیل کی گزشتہ آٹھ روز سے جاری بلاجواز اور بلااشتعال جارحیت کے بعد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے برادر ملک ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کے حقِ دفاع کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم نے زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں فوری طور پر بات چیت اور سفارت کاری کی طرف واپسی ناگزیر ہے کیونکہ یہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی دہرایا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی کے لیے ہر تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی مستقل حمایت کو سراہا اور وزیراعظم، حکومت، عوام اور عسکری قیادت کا ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس نازک مرحلے پر مسلم اُمہ کے اتحاد کی اہمیت پر اتفاق کیا اور آئندہ دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

Comments are closed.