BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

وزارت خارجہ نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ پاکستان انڈس واٹر ٹریٹی (سندھ طاس معاہدے) پر مکمل طور پر کاربند ہے اور اس کے تحت اپنے قانونی حقوق اور حصے کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

بھارتی وزیر داخلہ کے اس بیان کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انڈس واٹر ٹریٹی کبھی بحال نہیں ہو گی، دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ “یہ بیان بین الاقوامی معاہدوں کی حرمت کو کھلے عام نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی کوئی سیاسی معاہدہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے، جس میں یکطرفہ اقدام کی کوئی گنجائش نہیں۔ بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو معطل کرنے کا غیر قانونی اعلان نہ صرف بین الاقوامی قوانین، بلکہ خود اس معاہدے کی شقوں اور ریاستوں کے درمیان تعلقات کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ایسا رویہ نہایت غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک نظیر قائم کرتا ہے، جو عالمی معاہدوں کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس ریاست کی بھروسے کے قابل ہونے پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے، جو کھلے عام اپنے قانونی وعدے پورے کرنے سے انکار کرتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ایک غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور ذمہ دار ریاستی طرزِ عمل کے اصولوں کے خلاف ہے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طور پر اپنے یکطرفہ اور غیر قانونی مؤقف کو واپس لے اور انڈس واٹر ٹریٹی پر مکمل اور بلارکاوٹ عملدرآمد بحال کرے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.