BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی و علاقائی امن، سلامتی اور اسٹرٹیجک استحکام سے متعلق امور پر جمعہ کے روز جامع مذاکرات ہوئے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تخفیفِ اسلحہ اور اسلحے کے عدم پھیلاؤ سے متعلق مکالمے کا پانچواں دور 12 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

پاکستانی وفد کی قیادت سفیر طاہر اندرابی** نے کی، جو ایڈیشنل سیکریٹری برائے آرمز کنٹرول، ڈس آرمامنٹ اور بین الاقوامی سلامتی ہیں، جبکہ یورپی یونین کے وفد کی قیادت سفیر اسٹیفن کلیمنٹ نے کی، جو یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے اسلحے کے عدم پھیلاؤ اور تخفیفِ اسلحہ ہیں۔

بیان کے مطابق، فریقین نے تخفیفِ اسلحہ اور اسلحے کے عدم پھیلاؤ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی، بالخصوص اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی، کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ، اور مختلف بین الاقوامی تخفیفِ اسلحہ کنونشنز، جن میں بایولوجیکل ویپنز کنونشن ، کیمیکل ویپنز کنونشن شامل ہیں، کے ایجنڈے کے تناظر میں مذاکرات ہوئے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، مذاکرات میں برآمدات پر کنٹرول کے حالیہ رجحانات کا جائزہ لیا گیا اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے عالمی سلامتی پر ممکنہ اثرات کا تجزیہ بھی کیا گیا۔

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسلحے کے عدم پھیلاؤ اور تخفیفِ اسلحہ پر مکالمہ، دونوں فریقوں کے درمیان وسیع تر تعاون کا ایک اہم حصہ ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں فریقین نے اس فورم کو سلامتی، استحکام، اسلحے کے کنٹرول، تخفیفِ اسلحہ اور اسلحے کے عدم پھیلاؤ کے شعبوں میں تعمیری مشاورت کا ایک مؤثر پلیٹ فارم تسلیم کیا۔

Comments

Comments are closed.