BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آڈٹ (پاور) نے پاور ڈویژن پر الزام عائد کیا ہے کہ اُس نے نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی 2021 اور نیشنل الیکٹریسٹی پلان27-2023 سے متعلق درکار دستاویزات فراہم نہیں کیں، جو خصوصی آڈٹ کے لیے ضروری ہیں۔ سیکریٹری پاور کو لکھے گئے ایک خط میں ڈائریکٹر آڈٹ (پاور) میثم عباس خواجہ نے کہا ہے کہ انہیں 2 جون 2025 کو یہ خصوصی آڈٹ اسائنمنٹ سونپا گیا، جس کے لیے انہوں نے تین بار ریکارڈ کی فراہمی کی باقاعدہ درخواست دی تاکہ نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی 2021 اور نیشنل الیکٹریسٹی پلان 27-2023 پر عملدرآمد کی حیثیت کا اطمینان بخش آڈٹ مکمل کیا جا سکے۔

تاہم، اب تک کوئی دستاویز یا قابل آڈٹ ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ اس پر، سیکریٹری پاور سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مطلوبہ ریکارڈ اور اس کے معاون شواہد فراہم کریں تاکہ مقررہ مدت کے اندر آڈٹ مکمل کیا جا سکے۔

ڈائریکٹوریٹ آف آڈٹ (پاور) نے مزید کہا کہ نیشنل الیکٹریسٹی پلان پر جاری نگرانی اور جائزہ کے حصے کے طور پر، آڈٹ ٹیم مختلف اجزائے منصوبہ سے وابستہ اخراجات کی شفافیت اور مؤثریت کا جائزہ لینے کے لیے مالیاتی ریکارڈ مرتب کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل شعبوں سے متعلق اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں:

اجلاس اور ورکشاپس: نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی اور نیشنل الیکٹریسٹی پلان کے تناظر میں 2020 سے اب تک ہونے والے تمام اجلاسوں، ورکشاپس اور مشاورتی عمل پر ہونے والے اخراجات کی مکمل تفصیل۔ منصوبہ بندی اجلاسوں، اسٹیک ہولڈر مشاورت، تکنیکی ورکشاپس اور دیگر اقسام کے اجلاسوں کی تفصیلی فہرست اور متعلقہ اخراجات بھی فراہم کیے جائیں۔

آلات و مواد کی خریداری: پالیسی اور پلان کے نفاذ سے متعلق آلات، مواد اور ٹیکنالوجی کی خریداری پر ہونے والے اخراجات کی تفصیل۔ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے لیے کیے گئے کسی بڑے معاہدے یا خریداری کی معلومات بھی فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ، ویب بیسڈ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم (ایم اینڈ ایس ایس) کی تیاری پر خرچ ہونے والی رقم کی تفصیل بھی درکار ہے۔

دیگر متفرق اخراجات: وہ تمام دیگر اخراجات جو کہ پالیسی یا پلان پر عملدرآمد کے دوران ہوئے ہوں مگر نہ تو اجلاسوں اور نہ ہی خریداری کے زمرے میں آتے ہوں۔ ان میں آپریشنل اخراجات یا دیگر مالی امور شامل ہیں۔ ان تمام تفصیلات کا مقصد یہ ہے کہ آڈٹ ادارہ اس امر کو یقینی بنا سکے کہ نیشنل الیکٹریسٹی پالیسی اور پلان کے لیے مختص فنڈز کو اہداف کے مطابق اور مؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.