BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 56.79 Increased By ▲ 0.06 (0.11%)
BIPL 27.00 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
BOP 33.72 Decreased By ▼ -0.03 (-0.09%)
CNERGY 10.08 Increased By ▲ 0.20 (2.02%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.20 (1.11%)
DGKC 203.70 Decreased By ▼ -1.23 (-0.6%)
FABL 99.60 Decreased By ▼ -0.50 (-0.5%)
FCCL 53.60 Increased By ▲ 0.51 (0.96%)
FFL 16.54 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
GGL 25.55 Increased By ▲ 0.71 (2.86%)
HBL 300.38 Increased By ▲ 0.56 (0.19%)
HUBC 217.68 Increased By ▲ 0.60 (0.28%)
HUMNL 10.60 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
KEL 7.22 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 29.59 Increased By ▲ 0.28 (0.96%)
MLCF 91.35 Decreased By ▼ -0.81 (-0.88%)
OGDC 317.50 Increased By ▲ 1.21 (0.38%)
PAEL 42.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.1%)
PIBTL 16.54 Increased By ▲ 0.13 (0.79%)
PIOC 298.00 Decreased By ▼ -2.24 (-0.75%)
PPL 218.05 Increased By ▲ 1.21 (0.56%)
PRL 52.11 Increased By ▲ 1.25 (2.46%)
SNGP 101.00 Decreased By ▼ -0.72 (-0.71%)
SSGC 26.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.26%)
TELE 8.56 Decreased By ▼ -0.09 (-1.04%)
TPLP 13.55 Increased By ▲ 0.16 (1.19%)
TRG 59.23 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
UNITY 10.17 Decreased By ▼ -0.13 (-1.26%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے تناظر میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے پاکستان کی معیشت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے اور تدارک کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کی غرض سے وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم آفس نے 13 جون 2025 کو پٹرولیم ڈویژن کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس صورتحال میں پاکستان کی معیشت پر پڑنے والے اثرات کی نگرانی اور ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے وزیرِاعظم نے درج ذیل اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے: I. وزیر خزانہ (کنوینر) II. وزیر پٹرولیم III. وزیر توانائی IV. وزیرِ مملکت برائے خزانہ V. گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان VI. سیکرٹری پٹرولیم VII. سیکرٹری توانائی VIII. سیکرٹری خزانہ IX. چیئرمین ایف بی آر X. اسپیشل سیکرٹری برائے وزیرِاعظم XI. رضا جعفری، ہیڈ آف ریسرچ، آئی ایم ایس XII. چیئرمین اوگرا XIII. ایم ڈی پارکو XIV. محسن مانگی، چیف اسٹریٹجی آفیسر، پی ایس او XV. ہارون رشید، سابق ایم ڈی، شیل پاکستان XVI. کامران کمال، سی ای او حبکو

کمیٹی کے مقاصد (ٹی او آرز) درج ذیل ہیں: I. موجودہ علاقائی تنازعے کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی آئندہ (فارورڈ/فیوچرز) قیمتوں اور سپلائی چین کی ممکنہ صورتحال کی قریبی نگرانی۔ II. قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث زرِمبادلہ پر ممکنہ قلیل مدتی اور درمیانی مدتی اثرات کا تعین۔ III. ایسی منصوبہ بندی تجویز کرنا (اگر ضروری ہو) جس سے تیل کی سپلائی متاثر نہ ہو اور ملکی منڈی میں طلب و رسد کا توازن برقرار رہے۔ IV. اگر تنازعہ طویل ہو جائے تو اس کے مالیاتی اثرات کا تفصیلی تجزیہ۔

کمیٹی ضرورت کے مطابق کسی بھی دیگر ماہر یا رکن کو بھی شامل کر سکتی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن اس کمیٹی کو سیکریٹریل معاونت فراہم کرے گا۔

یہ کمیٹی اپنی سفارشات ہفتہ وار بنیاد پر وزیرِاعظم کو پیش کرے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.